اپریل 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ڈی جی آئی ایس آئی کی وفد کےہمراہ ایک روزہ دورے پر کابل آمد

ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں ، باہمی دلچسپی کے شعبوں بالخصوص تجارت میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے مختلف طریقوں پر غور و خوض کیا جائے گا

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ، افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے

کابل ہوائی اڈے پر افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی ،
افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر ایمبیسڈر منصور احمد خان اور وزارت خارجہ افغانستان کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق ،سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ،سیکرٹری کامرس صالح احمد فاروقی ،چیرمین پی آئی اے ایر مارشل (ر) ارشد ملک ،چیرمین نادرا طارق ملک ،کسٹم ،ایف بی آر اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہیں

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،ایک روزہ دورے کے دوران افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا حسن آخوند، وزیر خارجہ
امیر خان متقی و دیگر قیادت سے ملاقات کریں گے

ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں ، باہمی دلچسپی کے شعبوں بالخصوص تجارت میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے مختلف طریقوں پر غور و خوض کیا جائے گا

وزیر خارجہ دیگر افغان قائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر خارجہ، افغان قائدین کو افغانستان میں امن و امان کے قیام اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے۔

افغانستان کے قریبی برادر ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے سے پاکستان، علاقائی امن اور استحکام کیلئے اپنی بھرپور کاوشیں بروئے کار لا رہا ہے، مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان نے افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت میں سہولت کیلئے بارڈر کراسنگ پوائنٹس میں اضافہ کیا مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان نے "کوویڈ پروٹوکول” کے تحت افغان بھائیوں کی نقل و حرکت اور سفری سہولت کے لیے نئ ویزہ رجیم متعارف کروائی، مخدوم شاہ محمود قریشی

ہم، افغانستان کے ساتھ تجارت کے فروغ اور کارگو کی آمد و رفت میں سہولت کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان نے جذبہ ء خیر سگالی کے تحت، حالیہ دنوں میں اشیائے خورونوش اور ادویات کی شکل میں انسانی امداد افغانستان بھجوائ، مخدوم شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ کے اس دورہ ء کابل کا مقصد معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے افغان عوام کی حمایت ، پاکستان اور افغانستان کے مابین دوطرفہ تجارت، اقتصادی و عوامی سطح پر تعاون کو بڑھانا ہے۔

%d bloggers like this: