مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سی ٹی ڈی ڈیپارٹمنٹ کا صوبے بھر میں انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز، چار دہشتگرد گرفتار

ہلاک ہونے والے دہشتگروں میں سے ایک کی شناخت منظور احمد کے نام سے ہوئی جبکہ دو نامعلوم بھی مارے گئے

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی ایک ہفتے میں صوبے بھر میں بائیس انٹیلی جینس بیسیڈ آپریشنز

دوران کارروائیاں، چار دہشتگرد گرفتار جبکہ تین ہلاک کردیئے گئے

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے صوبہ بھر میں بائیس انٹیلی جینس بیسیڈ آپریشنز کیے جہاں دوران کارروائی چار دہشتگرد گرفتار، جبکہ تین ہلاک ہوگئے

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے پاکپتن میں کارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو ہلاک کیا

ہلاک ہونے والے دہشتگروں میں سے ایک کی شناخت منظور احمد کے نام سے ہوئی جبکہ دو نامعلوم بھی مارے گئے

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے دو ہینڈ گرینیڈ ، ایک کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ

سی ٹی ڈی نے چنیوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو گرفتارکرلیا

دہشتگرد کی شناخت عبدالرحیم مکی کے نام سے ہوئی ، جبکہ دہشتگرد کے قبضے سے گیارہ سو گرام بارودی مواد اور بم بنانے کا دیگر سامان برآمد ہوا

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد غفار کو گرفتارکرلیا

گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے ایک ہینڈ گرینڈ اور بم بنانے کا دیگر سامان برآمد ہوا

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے

رحیم اکبر کو گرفتار کرلیا، جبکہ گرفتار دہشتگرد فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی کوشش کررہا تھا،قبضہ سے اشتعال انگیر پمفلٹس برآمد ہوا

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے

کالعدم تحریک جعفریہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے حسن رضا کو گرفتار کیا

گرفتار دہشتگرد فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی کوشش کررہا تھا،ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ

سی ٹی ڈی نے تمام گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

%d bloggers like this: