اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹک ٹاکر خاتون سے بد تمیزی کا کیس ،دو ملزمان کی عبوری ضمانت خارج

عدالت نے دو کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا

گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر خاتون سے بد تمیزی کا کیس

چار میں سے دو ملزمان کی عبوری ضمانت خارج

عدالت نے دو کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا

ایڈیشنل سیشن جج محمد سعید ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

مقدمہ میں ملوث دو ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے

سماعت تئیس ستمبر تک ملتوی کر دی۔

عدم پیروی پر عدالت نے دو ملزموں کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا کہ

ملزمان تاحال شامل تفتیش نہیں ہوئے اور قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کی۔

ملزمان کے وکیل نے کہا کہ ملزمان شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں۔

ڈر ہے کہ پولیس ملزمان کو گرفتار کر لے گی۔

عدالت نے پولیس سے مقدمہ کا مکمل ریکارڈ آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

%d bloggers like this: