مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کیاصباقمر اوربلال سعید گرفتارہوجائیں گے؟

مسجد میں ویڈیو شوٹ کرنے کے الزام میں صباقمر اوربلال سعید کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا

لاہورکے جوڈیشل مجسٹریٹ نے صباقمر اوربلال سعید کے خلاف وارنٹ گرفتاری مسلسل غیر حاضر ہونے کے باعث جاری کئے گئے

دونوں ملزمان نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں لاہور کی مسجد وزیرخان میں ویڈیو شوٹ کرنے کے الزام میں  اداکارہ صبا قمر اوربلال سعید کے

خلاف مقدمہ  درج کیا گیا تھا، دونوں ملزمان  کی جانب سے جان کو لاحق خطرات کے باعث عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ہے

تاہم آج لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے دونوں ملزمان کے پیش نا ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

دونوں ملزمان پرالزام ہے کہ انھوں نے مسجد کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے اس میں ایک ویڈیوشوٹ کی تھی جوسوشل میڈیا پروائرل ہوئی اورسوشل میڈیا صارفین کی

جانب سے شدید تنقید اورغصے کا اظہار کیا گیا جس کے بعد اکبری گیٹ تھانے میں دفعہ 295 کے تحت دونوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ صباقمر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرشائع

تازہ تصاویراور معلومات کے مطابق صباقمر اس وقت جرمنی کے شہربرلن میں موجود ہیں۔

%d bloggers like this: