مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 98 افراد جاں بحق

جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 330ہو گئی

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 98 افراد جاں بحق ہوگئے

جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 330ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر

میں مزید 3 ہزار 316 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 86 ہزار 234 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 52 ہزار 314 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

گزشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 6.33 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 39 ہزار 119، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 65 ہزار 512، پنجاب میں 4 لاکھ5 ہزار 5، اسلام آباد میں

ایک لاکھ ایک ہزار 249، بلوچستان میں 32 ہزار 411، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 873 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 65ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 96 افراد جان

کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ

سندھ میں 6 ہزار 995، خیبرپختونخوا 5 ہزار 130، اسلام آباد 877، گلگت بلتستان 178، بلوچستان میں 342 اور آزاد کشمیر میں 712 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

%d bloggers like this: