مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 95افراد جاں بحق

ملک میں کرونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 415 ہوگئی۔

پاکستان میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 95 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ملک میں کرونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 415 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 ہزار 16 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

 ملک میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 44 ہزار 427 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 6.4 فیصد رہی۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں 62 ہزار496 ٹیسٹ کیے گئے۔

%d bloggers like this: