اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید66افراد جاں بحق

ملک بھر میں کرونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار639 ہو گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مزید 66افراد جاں بحق ہوگئے۔

ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار639 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن شینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 974 کورونا کیسز

رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد11 لاکھ 9 ہزار 274 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 57 ہزار 460 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.91 فیصد رہی۔

%d bloggers like this: