مئی 1, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کشمیریوں کو قراردادوں کے مطابق بنیادی حقوق دیے جائیں، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کشمیریوں کو قراردادوں کے مطابق بنیادی حقوق دیے جائیں۔

اسلام آباد

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کشمیریوں کو قراردادوں کے مطابق بنیادی حقوق دیے جائیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرقیادت یوم استحصال کشمیر پر بھارت کے 5 اگست کے اقدام کے آج 2 برس مکمل ہونے پر دفترِ خارجہ سے ریلی نکالی گئی۔

 اس موقع پر کشمیر یکجہتی ریلی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور ایک منٹ کے لیے ملک بھر میں ٹریفک بھی روک دیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا بھر میں کشمیری جہاں جہاں بھی ہیں بھارت کے خلاف ہم آواز ہیں

اور پاکستانی قوم 5 اگست 2019 کے بھارتی غیر قانونی اقدام کو مسترد کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی قیادت نے بھی بھارتی حکومت کے اقدامات مسترد کردیئے ہیں

کیونکہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیری حق خودارادیت کے لیے پرعزم جدوجہد کر رہے ہیں

اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق بنیادی حقوق دیے جائیں۔

%d bloggers like this: