مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع کے گھر پر خود کش حملہ

زوردار دھماکے کے بعد علاقے سے شدید فائرنگ اور دستی بم دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

کابل

افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع  کے گھر پر خود کش حملہ ہوا ہے تاہم وہ اور ان کے خاندان کے تمام افراد محفوظ رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں نے وسطی کابل میں قائم مقام وزیردفاع بسم اللہ محمدی کے گھر کے باہر بارود سے بھری گاڑی ٹکرادی۔

رپورٹس کےمطابق زوردار دھماکے کے بعد علاقے سے شدید فائرنگ اور دستی بم دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جس وقت خود کش حملہ کیا گیا

اس وقت خوش قسمتی سے قائم مقام وزیر دفاع اپنے گھر پر موجود نہیں تھے۔

مؤقر افغان نشریاتی ادارے طلوع نیوز کے مطابق قائم مقام

وزیر دفاع کی فیملی کے افراد بھی اس وقت وہاں نہیں تھے۔

اس بات کی تصدیق خود وزیر دفاع نے کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

اس دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

%d bloggers like this: