اپریل 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کرونا سے مزید 76 افراد جاں بحق، کیسز 10 لاکھ سے تجاوز کر گئے

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 76 مریض انتقال کرگئے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 76 مریض انتقال کرگئے۔

ملک میں کورونا سے مجموعی اموات 23 ہزار 209 ہوگئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 4 ہزار 497 نئے کورونا کیسزسامنے آگئے۔

ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ  20  ہزار 324 ہوگئی۔

این سی او کے مطابق ملک بھر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 59 ہزار 707 ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک میں کورونا مثبت کورونا کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 53 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 74 ہزار 434، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 42 ہزار 799، پنجاب میں

تین لاکھ 54 ہزار 904، اسلام آباد میں 86 ہزار 602، بلوچستان میں 30 ہزار 19، آزاد کشمیر میں 23 ہزار 631اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 935 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 995 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ

سندھ میں 5 ہزار 903، خیبرپختونخوا 4 ہزار 435، اسلام آباد 797، گلگت بلتستان 133، بلوچستان میں 326 اور آزاد کشمیر میں 620 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

%d bloggers like this: