مئی 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کرونا سے مزید 32 افراد جاں بحق

ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 48 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 32 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 48 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 3 ہزار 752 کیسز سامنے آئے۔

 ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 8 ہزار 446 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 49 ہزار947 ٹیسٹ کیے گئے۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 67 ہزار 92، خیبر پختونخوا میں

ایک لاکھ 41 ہزار 925، پنجاب میں تین لاکھ 53 ہزار 238، اسلام آباد میں 85 ہزار 780، بلوچستان میں 29 ہزار 571، آزاد کشمیر

میں 23 ہزار 93 اور گلگت بلتستان میں 7 ہزار 747ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں

جہاں 10 ہزار 944 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ

سندھ میں 5 ہزار 833، خیبرپختونخوا 4 ہزار 420، اسلام آباد 793، گلگت بلتستان 123، بلوچستان میں 325 اور آزاد کشمیر میں 610 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

%d bloggers like this: