مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: پی سی بی اور یونس خان کے درمیان بیٹنگ کوچ کا معاہدہ ختم

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے یونس خان کے متبادل کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا

لاہور:

پی سی بی اور یونس خان کے درمیان بیٹنگ کوچ کا معاہدہ ختم

: یونس خان نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلی

یونس خان کو گزشتہ سال نومبر میں 2 سال کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا

یونس خان جیسی قدآور اور تجربہ کار شخصیت کو کھونا افسوسناک ہے، وسیم خان چیف ایگزیکٹو پی سی بی

دونوں فریقین نے طویل مشاورت کے بعد باہمی اتفاق رائے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وسیم خان

مختصر دورانیہ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے یونس خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں، چیف ایگزیکٹو پی سی بی

امید ہے کہ یونس خان اپنے تجربے اور قابلیت کے تبادلے کے لیے مستقبل میں بھی پی سی بی کو دستیاب ہوں گے، وسیم خان

پی سی بی اور یونس خان نے اس معاملے پر مزید کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کرنے پر اتفاق کیا ہے

اب دورہ انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کو بیٹنگ کوچ کی خدمات میسر نہیں ہوں گی

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے یونس خان کے متبادل کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا

قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ 25 جون سے 20 جولائی تک شیڈول ہے

%d bloggers like this: