مئی 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈگری یافتہ مگر بے روزگار نوجوانوں کا مسئلہ ||نعمان کلاسرا

آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ہمارے ملک کے میٹرک کے طلبا 1100 میں سے 1050 نمبر آتے ہیں مگر ان میں سے کوئ آج تک آئن سٹائن یا سٹیفن ہاکنگ کیوں نہیں بن پا رہے ۔

نعمان کلاسرا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہمارے ملک پاکستان میں ہر سال لاکھوں نوجوان فارغ التحصیل ہو کے اس ملک کے بجٹ اور اکانومی میں کیا کردار ادا کر رہے ہیں مزید برآں ہمارے ملک کے طلبا کو جو نصاب پڑھایا جا رہا ہے کیا باقی ممالک کے طلبا سے تعلیمی و عملی میدان میں مقابلہ کرنے کے لئے کافی ہے ؟ اگر ہم خود کو احتصاب کے عمل سے گزاریں تو کیا ہم سہی سمت جا رہے ہیں کیا ہمارے تعلیمی ادارے اور سٹیٹ کی تعلیمی پالیسیز ہمیں ترقی کی منزل تک لے جانے میں کامیاب ہو پائیں گی ؟ یہ کچھ ایسے سوالات ہیں جو لوگوں کی آذہان میں پیدا ہوتے رہتے ہیں مگر کوئی بھی ان سوالات کا جواب نہیں دے پا رہا یا کوئی جواب دینا ہی نہیں چاہ رہا ۔

آپ دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں — بی ای، بی کام ، ایم کام ، بی بی اے ، ایم بی اے، انجینئیرنگ کے سینکڑوں شعبہ جات میں بے تحاشہ ڈگریاں اور اس کے علاوہ چار چار سال تک کلاس رومز میں GP کے لئیے خوار ہوتے لڑکے لڑکیاں کونسا تیر مار رہے ہیں؟ آپ یقین کریں ہم صرف دھرتی پر ” ڈگری شدہ ” انسانوں کے بوجھ میں اضافہ کر رہے ہیں ۔ یہ تمام ڈگری شدہ نوجوان ملک کو ایک روپے تک کی پروڈکٹ دینے کے قابل نہیں ہیں۔ ان کی ساری تگ و دو اور ڈگری کا حاصل محض ایک معصوم سی نوکری ہے اور بس۔

ٹیوٹا ، ڈاہٹسو ، ڈاٹسن ، ہینو ، ہونڈا ،سوزوکی ، کاواساکی ، لیکسس ، مزدا ، مٹسوبشی ، نسان ، اسوزو اور یاماہا یہ تمام برانڈز جاپان کی ہیں جبکہ شیورلیٹ ، ہونڈائی اور ڈائیوو جنوبی کوریا بناتا ہے ۔ آپ اندازہ کریں اس کے بعد دنیا میں آٹو موبائلز رہ کیا جاتی ہیں ؟ آئی – ٹی اور الیکٹرونکس مارکیٹ کا حال یہ ہے کہ سونی سے لے کر کینن کیمرے تک سب کچھ جاپان کے پاس سے آتا ہے ۔

ایل جی اور سام سنگ جنوبی کوریا سپلائی کرتا ہے۔2014 میں سام سنگ کا ریوینیو 305 بلین ڈالرز تھا جو کہ اب 2021 میں 65.39 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے ۔ ” ایسر ” لیپ ٹاپ تائیوان بنا کر بھیجتا ہے۔ جبکہ ویتنام جیسا ملک بھی ” ویتنام ہیلی کاپٹرز کارپوریشن ” کے نام سے اپنے ہیلی کاپٹرز اور جہاز بنا رہا ہے ۔ محض ہوا ، دھوپ اور پانی رکھنے والا سنگاپور ساری دنیا کی آنکھوں کو خیرہ کر رہا ہے ۔ اور کیلیفورنیا میں تعمیر ہونے والا اسپتال بھی چین سے اپنے آلات منگوا رہا ہے- خدا کو یاد کرنے کے لئیے تسبیح اور جائے نماز تک ہم خدا کو نہ ماننے والوں سے خریدنے پر مجبور ہیں۔

دنیا کے تعلیمی نظاموں میں پہلے نمبر پر فن لینڈ، دوسرے نمبر پر جاپان اور تیسرے نمبر پر جنوبی کوریا ہے ۔ انھوں نے اپنی نئی نسل کو "ڈگریوں ” کے پیچھے بھگانے کے بجائے انھیں ” ٹیکنیکل ” کرنا شروع کردیا ہے۔ آپ کو سب سے زیادہ ایلیمنٹری اسکولز ان ہی ممالک میں نظر آئینگے۔

وہ اپنے بچوں کا وقت کلاس رومز میں بورڈز کے سامنے ضائع کرنے کے بجائے حقائق کی دنیا میں لے جاتے ہیں ۔ ایک بہت بڑا ووکیشنل انسٹیٹیوٹ اسوقت سنگاپور میں ہے اور وہاں بچوں کا صرف بیس فیصد وقت کلاس میں گذرتا ہے باقی اسی فیصد وقت بچے اپنے اپنے شعبوں میں آٹو موبائلز اور آئی – ٹی کی چیزوں سے کھیلتے گذارتے ہیں ۔

دوسری طرف آپ ہمارے تعلیمی نظام اور ہمارے بچوں کا حال ملاحظہ کریں۔ آپ دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں ۔۔۔۔۔۔۔

ہم اسقدر "وژنری ” ہیں کہ ہم لیپ ٹاپ اسکیم پر ہر سال 200 ارب روپے خرچ کرتے رہے ہیں لیکن لیپ ٹاپ کی انڈسٹری لگانے کو تیار نہیں ہوئے ۔ آپ ہمارے ” وژنری پن ” کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ پوری قوم سی – پیک کے انتظار میں صرف اسلئیے ہے کہ ہمیں چائنا سے گوادر تک جاتے 2000 کلو میٹر کے راستوں میں ڈھابے کے ہوٹل اور پنکچر کی دوکانیں کھولنے کو مل جائینگی اور ہم ٹول ٹیکس لے لے کر بل گیٹس بن جائینگے۔اوپر سے لے کر نیچے تک کوئی بھی ٹیکنالوجی ٹرانسفر کروانے میں دلچسپی نہیں رکھتا ہے۔

آپ فلپائن کی مثال لے لیں ۔ فلپائن نے پورے ملک میں ” ہوٹل مینجمنٹ اینڈ ہاسپٹلٹی ” کے شعبے کو ترقی دی ہے ۔اپنے نوجوانوں کو ڈپلومہ کورسسز کروائے ہیں ۔ اور دنیا میں اسوقت سب سے زیادہ ڈیمانڈ فلپائن کے سیلز مینز / گرلز ، ویٹرز اور ویٹرسسز کی ہے ۔ حتی کے ہمارا دشمن بھارت تک ان تمام شعبوں میں بہت آگے جاچکا ہے ۔ آئی – ٹی انڈسٹری میں سب سے زیادہ نوجوان ساری دنیا میں بھارت سے جاتے ہیں ۔جبکہ آپ کو دنیا کے تقریبا ہر ملک میں بڑی تعداد میں بھارتی لڑکے لڑکیاں سیلز مینز ، گرلز ، ویٹرز اور ویٹریسسز نظر آتے ہیں ۔ پروفیشنل ہونے کی وجہ سے ان کی تنخواہیں بھی پاکستانیوں کے مقابلے میں دس دس گنا زیادہ ہوتی ہیں ۔

آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ہمارے ملک کے میٹرک کے طلبا 1100 میں سے 1050 نمبر آتے ہیں مگر ان میں سے کوئ آج تک آئن سٹائن یا سٹیفن ہاکنگ کیوں نہیں بن پا رہے ۔ جب تک رٹا سسٹم ہمارے تعلیمی اداروں میں۔ رائج رہے گا تب تک صرف پرائیویٹ سیکٹر مافیا ہی مال کماتا رہے گا کیونکہ سٹیٹ نے آنکھ ہر پٹی باندھی ہوئی یے سرکاری سکولز کے حالات وہ ہیں کہ ہم اپنے بچوں کو ان میں بھیجنے کو تیار نہیں ۔ ہمیں یہ نظام بدلنا ہو گا اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے ۔

چینی کہاوت ہے کہ ” اگر تم کسی کی مدد کرنا چاہتے ہو تو اس کو مچھلی دینے کے بجائے مچھلی پکڑنا سکھا دو "۔ چینیوں کو یہ بات سمجھ آگئی۔ کاش ہمیں بھی آجائے۔ حضرت علیؓ نے فرمایا تھا کہ ” ہنر مند آدمی کبھی بھوکا نہیں رہتا۔ "۔ خدارا ! ملک میں ” ڈگری زدہ ” لوگوں کی تعداد بڑھانے کے بجائے ہنر مند پیدا کیجئیے ۔ دنیا کے اتنے بڑے ” ہیومن ریسورس ” کی اسطرح بے قدری کا جو انجام ہونا تھا وہ ہمارے سامنے ہیں.

یہ بھی پڑھیں:

بھٹو روس میں بھی زندہ ہے ۔۔۔ طیب بلوچ

بلاول: جبر و استبداد میں جکڑی عوام کا مسیحا ۔۔۔ طیب بلوچ

سلیکٹرز آصف علی زرداری سے این آر او کیوں چاہتے ہیں؟ ۔۔۔طیب بلوچ

را کے مبینہ دہشتگردوں سے بھارتی جاسوس کی وکالت تک کا سفر ۔۔۔ طیب بلوچ

عالمی استعمار کے چابی والے کھلونے آصف علی زرداری کو کیوں مارنا چاہتے ہیں؟ ۔۔۔ طیب بلوچ

نعمان کلاسرا کی دیگر تحریریں پڑھیے

%d bloggers like this: