مئی 13, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بجلی کے میٹر میں 4 فٹ لمبا سانپ گھس گیا

میٹر میں گھسے سانپ کو دیکھ کر اہل علاقہ تو پریشان تھے ہی واپڈا اہل کار بھی حیران ہوگئے

نارووال میں دیوار پر لگے بجلی کے میٹر میں 3 انچ چوڑا اور 4 فٹ لمبا سانپ گھس گیا

جسے دیکھ کر اہل علاقہ پریشان اورحیران ہوگئے۔

نارووال کے نواحی علاقے ڈیرانوالہ میں عمران نامی مالک مکان نے جب گھر کے باہر دیوار پر لگے بجلی کے میٹر میں تین فٹ موٹا اور چار فٹ لمبا سانپ دیکھا

تو فوری طور پر واپڈا حکام کو اطلاع کردی۔

میٹر میں گھسے سانپ کو دیکھ کر اہل علاقہ تو پریشان تھے ہی واپڈا اہل کار بھی حیران ہوگئے

کیونکہ میٹر میں گھسنے کے لیے اتنا بڑا سوراخ موجود نہیں تھا۔

%d bloggers like this: