مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھٹو کو پھانسی ملک دشمنوں نے لگائی ، ملک رمضان قادر

بھٹو کو پھانسی ملک دشمنوں نے لگائی ، ملک رمضان قادر
رہنما پیپلز پارٹی ملک رمضان قادر نے ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ
بھٹو صاحب کو اس لیے شہید کیا گیا کیوں کہ وہ پاکستان کی اور
پاکستان کے غریبوں کی بات کرتا تھا
بھٹو صاحب کے آنے سے پہلے اس ملک کے وسائل اور اقتدار پر چند جاگیر داروں جرنیلوں اور سرمایہ داروں کا قبضہ تھا
سیاست امیروں کی باندی تھی لیکن بھٹو صاحب سیاست کو محلات سے نکال کر غریبوں کی چوکھٹ پر لے آے ملک کو دفاعی اور معاشی میدان میں مضبوط کیا
یہ تمام عوامل ان کے قتل کی سب سی بڑی وجہ بنے
ملک رمضان قادر کا کہنا تھا
اس ظالمانہ عدالتی قتل کے باوجود
آج بھی بھٹو شہید کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں
پوری دنیا کے انصاف پسندوں نے بھٹو شہید کے عدالتی قتل کو جابرانہ اقدام قرار دیا
ملک رمضان قادر کا مزید کہنا تھا جو جو لوگ بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل میں ملوث تھے انہوں نے ملک و ملت سے دشمنی کی
عوام دشمنوں کو قائد عوام کے عوامی آزادی اور خشحالی کے اقدامات ہضم نہ ہوے
ملک رمضان قادر کا مزید کہنا تھا کہ
کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن بھٹو صاحب کی ہر برسی عہد کرتے ہیں کہ وہ انسانی آزادیوں، مساوات
ظلم کے خاتمے کا یہ سفر بھٹو شہید کے فلسفے پر عمل کرتے ہوے جاری رکھیں گے

%d bloggers like this: