مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی عرب میں بارہ سو سال قدیم سونے کے سکے دریافت

طلائی سکہ فید شہر میں کھدائی کے دوران ملا ہے  جس پر 180 ہجری کی تاریخ درج ہے۔

سعودی عرب میں ماہر آثار قدیمہ کی ٹیم نے اسلامی خلیفہ ہارون الرشید کے دور کے بارہ سو سال قدیم سونے کے سکے دریافت کیے ہیں

جن پر 180 ہجری کی تاریخ درج ہے

سعودی عرب کے شہر حائل یونیور سٹی کے ماہرین کی ٹیم  نے 12 سو سال پرانا خلیفہ ہارون رشید کے زمانے کا سکہ دریافت کیا ہے

طلائی سکہ فید شہر میں کھدائی کے دوران ملا ہے  جس پر 180 ہجری کی تاریخ درج ہے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ ’سکے کا وزن 4 گرام ہے اور موجودہ مالیت کے لحاظ سے اس کی قیمت ایک ہزار سعودی ریال کے برابر ہے

عباسی ریاست سے وابستہ دینار کے ایک رخ پر ’لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ‘ لکھا ہے

جبکہ سکے کے کناروں پر گولائی میں قرآن مجید کی آیت درج ہے

عباسی ریاست کے مشہور خلیفہ ہارون رشید کا دورحکومت 170 ہجری سے  193 ہجری تک رہا ہے

%d bloggers like this: