مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خوش باش ڈیرہ وال ||گلزار احمد

اب جو سائنسی فارمولا وجود میں آیا ہے وہ انسان کو چار جہتوں سے دیکھتا یا ناپتا ہے ۔نمبر ایک pq یا فزیکل کوشنٹ ہے اس میں انسان کی اچھی صحت کو دیکھا جاتا ہے کہ جو شخص صحت مند ہے وہ کیا کھا رہا اور زیادہ تو نہیں کھا رہا۔

گلزاراحمد

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔
دُکھ سُکھ تو زندگی کے ساتھ رہتے ہیں لیکن ڈیرہ کے باشندے دکھ سکھ سانجھے جھیلتے ہیں اور خوشی کے مواقع ڈھونڈ لیتے ہیں۔ یار دوست حجروں پر جمع ہو کر ثوبت کا کھانا اکٹھا کھاتے ہیں۔دریا کے کنارے پکنک مناتے ہیں ۔شادیوں میں جھمر ڈانس اور گیت گاتے ہیں روزانہ ادبی ثقافتی فنکشن ہوتے ہیں اسطرح زندگی کی ہر مشکل ہنسی خوشی گزار لیتے ہیں ۔
میرے سامنےہاورڈ یونیورسٹی امریکہ کی ایک سٹڈی آئی جو وہ ستر سال سے کر رہے تھے کہ دنیا کے مطمین۔کامیاب اور خوش لوگ کون ہیں اور ان میں کیا خوبیاں ہوتی ہیں۔ چنانچہ جب اس سٹڈی کو شایع کیا گیا تو پتہ چلا دنیا کے سب سے زیادہ خوش اور مطمین لوگ دولتمند مند نہیں تھے بلکہ وہ لوگ تھے جنہوں نے اپنے رشتے۔دوستیاں اور تعلقات نبھاے ۔ جو رشتوں میں دراڑوں کو مرمت کر دیتے اور رشتوں کے بندھن کو ٹوٹنے نہیں دیتے تھے وہ سب سے خوش اور مطمین نکلے۔
تو ڈیرہ میں پرانے وقتوں سے ایسا ماحول چلا آ رہا ہے کہ سب مل جل کر ہنسی خوشی رہنا سیکھ چکے تھے اس کو اپنی ثقافت کا حصہ بنا چکے تھے سڑیل مزاجی اور رُسیمے دیکھنے کو بھی نہیں ملتے کیا اپنے کیا پراے سب ایک لڑی میں پروے دانوں کی طرح آگے بڑھ رہے ہیں۔اب جو سائنسی فارمولا وجود میں آیا ہے وہ انسان کو چار جہتوں سے دیکھتا یا ناپتا ہے ۔نمبر ایک pq یا فزیکل کوشنٹ ہے اس میں انسان کی اچھی صحت کو دیکھا جاتا ہے کہ جو شخص صحت مند ہے وہ کیا کھا رہا اور زیادہ تو نہیں کھا رہا۔
وہ مناسب ایکسر سائیز اور نیند کر رہا ہےاور سب سے اہم چیز زندگی میں leasure time ہے بغیر کسی کام اور مطلب کے دوستوں میں بیٹھنا۔گپیں مارنا۔قہقہے لگانا اور خوش رہنا۔دوسرا نمبر Iq یا انٹیلیجنس کوشنٹ ہے جو اس کی ذہانت اور معاملات کو سمجھنے اور حل کرنے کی صلاحیت ظاہر کرتا ہے۔اس کو تیز کرنے کے لیے آپ کو روزانہ کچھ سیکھنا پڑتا ہے کوئی کتاب پڑھیں کوئی ہنر سیکھیں بس اپنے آج کو گزشتہ کل سے بہتر بنائیں ۔تیسرا Eq یا اموشنل کوشنٹ یہ دیکھتا ہے کہ ایک شخص جذباتی طور پر کتنا متوازن ہے اور لوگوں کے ساتھ ڈیل کرنے میں کیا رویہ اختیار کرتا ہے۔ Eq میں سب سے پہلے یہ دیکھا جاتا ہے کہ آپ کو غصہ زیادہ آتا ہے؟
اگر غصہ آتا ہے تو بس آپ تباہ ہیں کیونکہ دانش کی تمام صلاحیتیں غصہ چاٹ لیتا ہے۔آپ دوسروں کے احساسات اور اپنے احساس کو سمجھ کر کوئی درمیانی صورت نکال سکتے ہیں تو کامیاب انسان ہیں۔چوتھا اور آخری نمبر Sq یا سپریچویل کوشنٹ کو دیا گیا ہے اس کا مذھبی لحاظ سے تو سیدھا مطلب روحانی شخصیت ہے لیکن اگر مذھب سے ہٹ کے دیکھیں تو اس کا مطلب ہے ایک شخص جو کام کر رہا وہ کسی بلند مقصد کے لیے یا بس اپنے مفاد کو سامنے رکھتا ہے۔
مثلا” ایک ڈاکٹر دن رات محنت کر کے اس لیے پیسہ کما رہا ہے کہ اس کی گاڑی بڑی۔بنگلہ بڑا ہو اور دوسرا ڈاکٹر اسی قسم کی محنت کر کے یہ سوچ رہا ہے میں فالتو پیسوں سے یتیم بچوں کی تعلیم کا بندوبست کرونگا تو دوسرے ڈاکٹر کا مقصد بلند اگرچہ کام برابر ہے۔ تو جب یہ تمام ڈایمنشن اعلی مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ ہو جاتے ہیں تو آپ خوش باش اور خوش قسمت انسان بن جاتے ہیں۔

%d bloggers like this: