مارچ 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی،نوجوان نے لڑکی کو گولی مار کر خودکشی کر لی

زخمی لڑکی بس ہوسٹس ہے جسے اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے

کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر انٹر سٹی بس اڈے پر نوجوان نے لڑکی کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔

زخمی لڑکی بس ہوسٹس ہے جسے اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر تاج میڈیکل کمپلیکس کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک لڑکا جاں بحق اور لڑکی زخمی ہوگئی،

پولیس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لڑکے نے لڑکی کو گولی مارنے کے بعد خود کشی کی ہے۔

ہلاک لڑکے کی شناخت جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ سے بیس سالہ ملک شاہ زیب کے نام سے ہوئی ہے۔

شناختی کارڈ پر پتہ چکوال کا درج ہے جبکہ زخمی لڑکی ایمان انٹر سٹی بس سروس کی ملازمہ اور بس ہوسٹس ہے۔

زخمی کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کو جائے وقوع سے واقعہ میں استعمال ہونے والا پستول بھی ملا ہے

جسے فارنسک ٹیسٹ کے لیئے بھیجا جائے گا۔ابتدائی طور پر واقعہ پسند اور نہ پسند کا معلوم ہوتا ہے۔، پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

%d bloggers like this: