اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راحت فتح علی خان دنیا کے درجنوں ممالک میں آواز کا جادو جگائیں گے

استاد راحت فتح علی خان 14 فروری کو محبتوں کے عالمی دن پر تاریخ میں پہلی بار نیا تجربہ کرنے جارہے ہیں۔

رومانس کے شہزادے اور سروں کے سلطان۔استاد راحت فتح علی خان سے

live steam کے ذریعے دنیا کے درجنوں ممالک میں لاکھوں مداح گھر بیٹھے رومنٹک گیتوں سے لطف اٹھائیں گے۔۔۔۔
کراچی۔۔۔ا
رومانس کے شہزادے اور سروں کے سلطان۔ استاد راحت فتح علی خان 14 فروری کو محبتوں کے عالمی دن پر تاریخ میں پہلی بار نیا تجربہ کرنے جارہے ہیں۔

وہ live stream کے ذریعے دنیا کے درجنوں ممالک میں آواز کا جادو جگائیں گے۔وہ 14 فروری کو رات 8 بجے سے دو گھنٹے تک اپنے پیار بھرے گیتوں کی برسات کریں گے۔

استاد راحت فتح علی خان پاکستان کے پہلے فن کار ہیں جنہیں سب سے زیادہ یوٹیوب پر دیکھا گیا۔ان کا گایا ہوا گیت ۔۔

ضروری تھا۔۔۔کو یوٹیوب پر سو کروڑ سے زیادہ بار دیکھا اور پسند کیا گیا۔

اکسفورڈ یونی ورسٹی سے موسیقی کے شعبے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان کے گائے ہوئے زیادہ تر گیت رومانس اور محبتوں میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

ان کے گائے ہوئے رومنٹک سونگ کو فلموں اور ٹیلیویژن ڈراموں میں غیر معمولی شہرت حاصل ہوئی ۔ استاد راحت فتح علی خان کا کہناہے کہ

کورونا کے ساتھ جو زندگی گزر رہی ہے وہ بہت خطر ناک ہے۔لاک ڈاؤن کے دوران سب سے زیادہ اپنے مداحوں اور پیار کرنے والوں کو یاد کیا اور سب کے لیے دعا کی اللہ تعالیٰ ان کو اپنی امان میں رکھے۔

بچپن سے استاد نصرت فتح علی خان نے مجھے سچی موسیقی کی تربیت دی ۔عاشقی سی خود کبھی نہیں گزرا۔

ساری زندگی موسیقی سے عشق کیا۔میری زندگی کا ایک ایک لمحہ محبت میں ڈوبا ہوا ہے .ویلنٹائن ڈے کے موقع پر آمریکا کی درجنوں ریاست سمیت۔یورپ۔متحدہ عرب امارات۔

سری لنکا بھارت۔اسٹریلیا۔نیوزی لینڈ ۔ساوتھ افریکا اور دیگر ممالک میں موجود میرے لاکھوں مداح live stream کے ذریعے گھر بیٹھے رومنٹک سونگ سن سکیں گے ۔

انٹرنیشنل میوزک پروڈیوسر سلمان احمد نے بتایا کہ استاد راحت فتح علی خان دو گھنٹے تک مسلسل پرفارمینس دیں گے۔

پروگرام میں گھر بیٹھے شرکت کے لیے ہمارے سوشل میڈیا سے رابطے میں رہیں ۔

امید ہے ہمارا یہ نیا تجربہ کورونا کی اداس کیفیت کو دور کرنے میں نمایاں کردار ادا کرے گا ۔۔

%d bloggers like this: