اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس

مستحق خاندانوں کو ٹارگیٹڈسبسڈی کی فراہمی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس
٭ اجلاس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے ممکنہ اقدامات پر غور

٭ اجلاس میں وفاقی وزراء ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، اسد عمر، مخدوم خسرو بختیار، مشیران عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر عشرت حسین، گورنر سٹیٹ بنک ڈاکٹر رضا باقر،معاونین خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود، ندیم بابر، تابش گوہر اور سینئر افسران شریک

٭ اجلاس میں احساس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو ٹارگیٹڈسبسڈی کی فراہمی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

٭ وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کا مفاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل معاشی حالات کی وجہ سے غریب عوام سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہے لہذا ان کو ہر ممکنہ ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

٭ وزیرِ اعظم نے کہا کہ بالواسطہ ٹیکسز کا بوجھ سب سے زیادہ غریب طبقات پر پڑتا ہے

لہذا بالواسطہ ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم نے معاشی ٹیم کو ہدایت کی کہ درآمد شدہ کھانے پینے کی مختلف اشیا پر عائد ٹیکسز میں بھی کمی لانے کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کی جائیں تاکہ عوام بالخصوص غریب اور مڈل کلاس کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

%d bloggers like this: