اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب سردار محسن خان لغاری نے ڈیرہ غازی خان میں ڈی جی خان کینال کی ری ماڈلنگ کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔

چیف انجینئر انہار راشد منصور نے منصوبہ پر بریفنگ دی۔ایکسئین ڈیرہ غازی خان محسن شبیر اور دیگر افسران موجود تھے۔

صوبائی وزیر آبپاشی سردار محسن خان لغاری نے کہا کہ رود کوہی اور ڈی جی کینال کے منصوبہ پر 92 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔

منصوبہ کی تکمیل سے ضلع ڈیرہ غازی خان کے عوام اور زمینداروں کو رودکوہی کے پانی کے نقصانات سے بچایا جا سکے گا

اور آبپاشی کیلئے وافر مقدار میں پانی کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ صوبائی وزیر آبپاشی نے مزید کہا کہ حکومت صوبہ بھر کی نہروں کی بھل صفائی بھی شروع کرنے جارہی ہے

جس سے نہری پانی کے ضیاع کو روکنے میں مدد ملے گی انہوں نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ کریں۔

کام کی رفتار میں سستی اور میٹریل کے معیار میں کمی نہیں آنی چاہیے۔

صوبائی وزیر آبپاشی سردار محسن خان لغاری نے دور رودکوہی کے پانی کی گزرگاہوں کی آر ڈی 500+185، آر ڈی 3004242اور آرڈی 430+316 کی ری ماڈلنگ کے

منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں۔

صوبائی وزیر نے کام کی رفتار پر اطیمنان کا اظہار کیا اور محکمہ کے سینئر افسران کو کام بروقت مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے زیر تعمیر سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔

تعمیراتی کام کی رفتار چیک کرنے کے ساتھ متعلقہ افسران سے بریفنگ لی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دل ہسپتال وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے خطہ کیلئے تحفہ ہے۔

منصوبہ کی جلد تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ سمیت ہیلتھ کے دیگر منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے.


ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

سیاسی رہنماؤں نے علاقہ کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال کیا۔

مشیر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ

ڈیرہ غازی خان شہر میں میونسپل سروسز کی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کیا جائیگا۔

ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ خواتین کی ترقی کیلئے کام کیا جارہا ہے.


ڈیرہ غازیخان

پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازیخان میجر(ر) اعظم کمال نے کہا ہے کہ

طلباؤطالبات کی بہترین تعلیم و تربیت ادارہ کانصب العین ہے.

انہوں نے کہاکہ وہ قومیں کبھی ترقی نہیں کر سکتیں جن کے سٹوڈنٹس اداروں سے دور ہو جائیں انہوں نے یہ بات اساتذہ اور والدین کی میٹنگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی.

پرنسپل نے کہاکہ والدین بچوں کو باقاعدگی سے بروقت ادارہ میں بھیجیں کیونکہ یہاں وہ نہ

صرف زیور تعلیم سے آراستہ ہو تے ہیں بلکہ ان کی ذہنی و جسمانی تربیت بتدریج انہیں باشعور انسان بننے میں معاون ثابت ہو تی ہے

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران بھی ادارہ کے اساتذہ بچوں کو آ ن لائن پڑھاتے رہے ہیں

اور محنتی و مخلص اساتذہ دن رات سٹوڈنٹس کی تعلیم و تربیت کیلئے کوشاں ہیں.


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو از سر متعین کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر

ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز اور ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

تاجر برادری کو اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو از سر نو کم کرکے غریب عوام کو ریلیف دینے کی ترغیب دی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کے ساتھ تاجر برادری کے مفاد کابھی خیال رکھا جائیگا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار،ڈی او انڈسٹریز غلام اصغر صدیقی،

ضلعی چیئرمین انسانی حقوق حذیفہ قاسمی،انجمن تاجران کے عہدیدار اور متعلقہ افسران شریک تھے.


ڈیرہ غازی خان:
پولیس تھانہ کالا کی شراب فروشوں کے خلاف علیحدہ علیحدہ کاروائی،02 ملزمان سے 50 لیٹر دیسی شراب برآمد۔

تفصیلات کے مطابق دوران گشت ایس ایچ او تھانہ کالامعہ غلام اصغر ASI معہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر علیحدہ علیحدہ کاروائی کرتے ہوئے 02 کس ملزمان سے 50 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے ملزمان گرفتار کر لیا۔

(1) رمضان ولد احمد بخش قوم سیانی سے 30 لیٹر دیسی شراب برآمد (2) سجاد حسین ولد محمد شریف قوم سیانی سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔

گرفتار کیے گئے ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ کالا میں علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کالا رانا محمد اقبال کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک کی ہدایات کے مطابق جرائم پیشہ افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔


وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا راجن پو رکا طوفانی دورہ،شہر کی ترقی کے لئے15ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کااعلان

وزیراعلیٰ نے راجن پور کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے ایک ارب روپے سے زائد کے منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

تمام پراجیکٹس 2 برس میں مکمل کئے جائینگے، مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کو 8 ارب روپے سے مکمل کیا جائیگا،راجن پو رمیں یونیورسٹی بنانے کا اعلان

پیکیج میں گرلز ڈگری کالج روجھان، ڈی ایچ کیوہسپتال میں ٹراما سینٹر، فاضل پور و کوٹ مٹھن میں ریسکیو 1122 سینٹر، داجل و فاضل پور کے رورل ہیلتھ سینٹرز کی اپ گریڈیشن شامل
14

ارب کی لاگت سے جام پور سے کشمور تک 2 رویہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا رواں برس اپریل میں آغاز کر دیا جائیگا:عثمان بزدار

راجن پو رمیں 10 بنیادی مراکز صحت اور 20 سکول بھی بنائے جائینگے،ضلع کی تمام فیملیز کو جون 2021 تک ہیلتھ کارڈ تقسیم کر دیئے جائینگے

مورنج ڈیم کی فیزیبلٹی سٹڈی شروع، ضلع کا بڑا حصہ سیراب ہوگا، پولیس میں 311 اور باڈرملٹری پولیس میں 111 بھرتیاں کریں گے
لائیوسٹاک سروسز ٹریننگ سنٹر فاضل پور کا افتتاح،رکھ عظمت والا جامپور کیلئے کنٹینر کلینک کا

آغاز، 34ویٹرنری کلینکس کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا
سیوریج و ڈرینج سکیم او رجنرل بس سٹینڈ، کاٹن ریسرچ سب سٹیشن اور تحصیل کمپلیکس روجھان کے

منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، وکلاء،کسانوں اور صحافیوں کے وفود کی ملاقاتیں
وزیر اعلی عثمان بزدار کا راجن پو رمیں پناہ گاہ اورلنگر خانے کا دورہ،وزیراعلیٰ اورپناہ گاہ میں مقیم

ایک شخص نے ایک ہی پلیٹ میں کھانا کھایا
وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی راجن پور میں رکن پنجاب اسمبلی سردار فاروق امان اللہ دریشک کی رہائش گاہ

آمد، شاندار استقبال، گل پاشی، پر جوش نعرے
راجن پور میں آپکی آمد ہمارے لئے باعث اعزاز ہے،عثمان بزدار کا وزیر اعلیٰ ہوناراجن پور کا بھی

اعزاز ہے:سردار فاروق امان اللہ دریشک
وزیر اعلی عثمان بزدارکی کوٹ بہادر میں صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک کی

فیکٹری آمد، مقامی لوگوں او رپارٹی ورکرز کی ملاقات
وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا راجن پور کے دور افتادہ مقام ماڑی کا دورہ، عثمان بزدارماڑی کا دورہ کرنے

والے پہلے وزیراعلیٰ ہیں
73برس میں اس علاقے میں کوئی وزیراعلیٰ نہیں آیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی آمد پر ماڑی کے لوگوں میں خوشی کا سماں

وزیراعلیٰ کا ماڑی کو سیاحتی مقام قراد دینے، باڈر ملٹری پولیس میں بھرتیو ں و کوٹے میں اضافے اور ریسٹ ہاؤس بنانیکا اعلان

علاقے میں 4سمال ڈیم بنائے جائیں گے، لینڈ ریکارڈ سنٹر بھی بنایا جائے گا، واٹر سکیم پر جلد کام شروع ہوگا:عثمان بزدار

کھمبی تا ماڑی روڈ کی تعمیر ترجیحی بنیادوں پر کرینگے،ماڑی کے عوام کے حالات بدل کردکھائینگے، اب اس علاقے میں ترقی ہوگی

پانی کی فراہمی کیلئے لاہور کی طرز پر انڈر گراؤنڈ سٹوریج واٹر ٹینک بنانیکی ہدایت،وزیراعلی سے قبائلی عمائدین اور معززین کی ملاقات

آپکی آمد پر دلی خوشی ہوئی ہے،آپ دھرتی کے سپوت ہیں، ہمیں آپ پر فخر ہے، آپکی قیادت میں ماڑی کی قسمت بدلے گی:قبائلی عمائدین

وزیراعلیٰ کی کوٹ مٹھن میں حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے مزار پر حاضری، ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا، محفل سماع میں شرکت

وزیراعلیٰ کی جام پور میں ایم این اے سردار محمد جعفر خان لغاری کی رہائش گاہ آمد، معززین علاقہ سے ملاقات، سرائیکی میں خطاب

انتظامی ضرورت کے مطابق صوبے میں نئے اضلاع اور تحصیلیں بنائیں گے، اس ضمن میں کمیٹی قائم کردی ہے:وزیراعلیٰ
جام پورکو ضلع بنانے کا مطالبہ جائز او رمیری خواہش بھی ہے، ترجیحی بنیادوں پرجائزہ لیں گے،ٹی ایچ

کیو ہسپتال جامپور کو اپ گریڈ کیاجائیگا
لاہور6 فروری:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج جنوبی پنجاب کے پسماندہ ضلع راجن پور کا

طوفانی دورہ کیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے راجن پور کے کے لئے اربوں روپے کے بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کینال ریسٹ ہاؤس میں اراکین اسمبلی،پارٹی عہدیداران

ومعززین علاقہ سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجن پور شہر کی ترقی او رعوام کی خوشحالی کے لئے 15ارب روپے کے پیکیج کااعلان کیا-وزیراعلیٰ نے راجن پو رمیں پناہ گاہ اور لنگر

خانے کا دورہ کیا-وزیراعلیٰ راجن پو رکے دور افتادہ مقام ماڑی بھی گئے او رماڑی کو سیاحتی مقام قراردینے کا اعلان کیا-وزیراعلیٰ راجن پور میں رکن پنجاب اسمبلی سردار فاروق امان اللہ دریشک کی

رہائش گاہ گئے اور معززین علاقہ سے ملاقات کی – وزیراعلی نے کوٹ بہادر میں صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک کی فیکٹری میں مقامی لوگوں او رپارٹی ورکرز سے ملاقات کی-

وزیراعلیٰ نے کوٹ مٹھن میں حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار میں راجن پور میں اراکین اسمبلی، پارٹی عہدیداران ومعززین علاقہ سے

ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں آپ کے پاس ضلع راجن پور کیلئے بڑا ڈویلپمنٹ پیکیج لے کر حاضر ہوا ہوں، جس کے تحت مختلف سیکٹرز کے درجنوں بڑے منصوبے 15 ارب روپے

کی لاگت سے مکمل کئے جائیں گے۔ یہ تمام تر پراجیکٹس انشاء اللہ آئندہ 2 برس میں مکمل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ضلع راجن پو رکے عوام کیلئے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال نعمت کے مترادف ہے اور اس

پراجیکٹ کو 8 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا جبکہ آج یہاں 7 مختلف بڑے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا گیا ہے جس کی لاگت تقریباً ایک ارب روپے سے

زائد ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے راجن پور کے نوجوانوں کیلئے یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا،اس یونیورسٹی کو 100کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔راجن پور ڈویلپمنٹ پیکیج میں گرلز

ڈگری کالج روجھان، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ٹراما سینٹر، فاضل پور اور کوٹ مٹھن میں ریسکیو 1122 سینٹر، داجل اور فاضل پور کے رورل ہیلتھ سینٹرز کی اپ گریڈیشن شامل ہے۔ راجن پور

میں سیوریج سسٹم کا مسئلہ بھی حل کیا جائے گا- شہر کے مرکزی بازاروں میں ٹف ٹائل لگائی جائیں گی۔ جام پور سے کشمور تک 2 رویہ سڑک کی تعمیر علاقے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے گیم چینجر ثابت

ہوگی،اس منصوبے کا رواں برس اپریل میں آغاز کر دیا جائے گا۔ اس کی کل لاگت 14 ارب روپے ہے۔ ضلع راجن پو رمیں روڈ سیکٹر کیلئے خطیر رقم مختص کی ہے اور اس کیلئے مختلف اہم سڑکوں کی

تعمیر و مرمت اور توسیع کی جائے گی۔انڈس ہائی وے ڈیرہ گجر سے بستی ایوب تا امین چوک 25 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر وتوسیع پر 25کروڑ روپے لاگت آئے گی- 35کروڑ روپے کی لاگت سے 20

کلو میٹر طویل محمد پور سے داجل روڈ کی تعمیرو مرمت کی جائے گی-کھمبی سے ماڑی پور 30کلومیٹر سڑک کی تعمیر پر25 کروڑروپے صرف ہوں گے-راجن پور سے حاجی پور 28 کلو میٹر

سڑک کی تعمیر پر 30 کروڑروپے لاگت آئے گی-11کروڑ روپے کی لاگت سے 9کلو میٹر فاضل پور سے سکھانی والا روڈ کی تعمیر ہو گی- روجھان سٹی کی9 کلومیٹر طویل سڑک 20 کروڑ روپے کی

لاگت سے تعمیر ہوگی-داجل سے ہرند 23 کلومیٹر سڑک کی تعمیر ومرمت پر 54 کروڑ 30 لاکھ روپے لاگت آئے گی- 20کلو میٹر سکھانی والا سے براستہ ہرے والا کوٹلہ شیر محمد روڈ کی تعمیر ومرمت پر 28

کروڑ روپے لاگت آئے گی- انہوں نے کہاکہ راجن پور شہر کو خوبصورت بنانا میرا عزم ہے اور اس کی خوبصورتی کیلئے ایک خطیر رقم سے ایک سکیم شروع کی جا رہی ہے۔راجن پو رمیں ہسپتال اور

یونیورسٹی کے علاوہ 10 بنیادی مراکز صحت اور 20 سکول بھی بنائے جائیں گے۔ ٹرائبل ایریا میں واقع ماڑی کو سیاحت کا مرکز بنایا جائے گا۔ اس کیلئے 500 ملین روپے کا خصوصی پیکیج دیا جا رہا

ہے۔علاقے میں غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے مختلف محکموں میں تقریباً 600 سرکاری نوکریاں دی جا چکی ہیں – اب اتنی ہی مزید نوکریاں بھی دیں گے۔ یونیورسل ہیلتھ کیئر پروگرام کے تحت

راجن پور کے ہر شہری کو علاج معالجے کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی- راجن پور ضلع کی تمام فیملیز کو جون 2021 تک ہیلتھ کارڈ تقسیم کر دیئے جائیں گے۔راجن پو رمیں لائیوسٹاک کا فروغ بہت ضروری ہے۔ PMSP

کے تحت 90 ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور اسے 62 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔محکمہ آبپاشی کے زیرنگرانی 4 بڑی سکیموں پر کام شروع کر دیا گیا ہے جس کی کل

لاگت 6.3 ارب روپے ہے۔ مورنج ڈیم کی فیزیبلٹی سٹڈی بھی شروع ہے جس سے اس ضلع کا ایک بڑا حصہ سیراب ہوگا۔امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے باڈرملٹری پولیس اور پولیس کی دور

حاضر کی ضروریات کے مطابق کپسیٹی بلڈنگ بھی کی جا رہی ہے- پولیس میں 311 اور باڈرملٹری پولیس میں 111 خالی سیٹوں پر بھرتی شروع کر رہے ہیں – بلوچ لیویز کا دائرہ بھی راجن پور تک بڑھایا

جا رہا ہے۔علاقے میں عوام کیلئے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے 100 ہینڈ پمپ ضلعی انتظامیہ کے حوالے کر دیئے گئے ہیں – یہ ترقیاتی منصوبے راجن پور کے عوام کا حق ہے۔ ہم راجن پو رکے عوام

کو ان کا حق لوٹا رہے ہیں۔راجن پور کو بڑے شہروں کے برابر ترقی یافتہ شہر بنائیں گے۔ ماضی میں راجن پور جیسے ضلعوں کو ترقیاتی فنڈز سے محروم رکھا گیا تھا- اب ہم انشاء اللہ ان پسماندہ ضلعوں

میں ترقی کا نیا دور شروع کریں گے۔ راجن پور میرا دوسرا گھر ہے اوراس کی ترقی میرے دل کے قریب ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کے تمام پسماندہ علاقوں کی یکساں ترقی پاکستان تحریک انصاف کا

نصب العین ہے۔ راجن پور کے پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی اب حکومت کی ترجیحات میں اولین ہے۔ راجن پو رمیں 804 ترقیاتی منصوبے زیرتکمیل ہیں اور ان منصوبوں کو تقریباً 20 ارب روپے کی

لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ جنوبی پنجاب کی ترقی پاکستان تحریک انصاف کے منشو رمیں شامل ہے- جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ قائم ہو چکا ہے اور اب اسے مزید فعال اور بااختیار بنایا جا رہا ہے تاکہ آپ کو

اپنے چھوٹے چھوٹے امور کیلئے لاہور کا رخ نہ کرنا پڑے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ نے کینال ریسٹ ہاؤس راجن پور میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کاافتتاح کیااور سنگ بنیاد رکھا-وزیراعلیٰ نے لائیوسٹاک سروسز

ٹریننگ سنٹر فاضل پور کا افتتاح کیا، یہ منصوبہ 8 کروڑ 80لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے رکھ عظمت والا جام پور کے لئے کنٹینر کلینک کا آغاز کیا-وزیراعلیٰ

نے 34ویٹرنری کلینکس کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا اوراس منصوبے پر 30کروڑ روپے لاگت آئے گی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سیوریج و ڈرینج سکیم کا بھی سنگ بنیاد رکھا،اس سکیم پر تقریباً 40کروڑ روپے لاگت آئے گی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کاٹن ریسرچ سب سٹیشن کا بھی سنگ بنیاد

رکھا،یہ منصوبہ تقریباً 15کروڑ روپے سے مکمل ہوگا-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے تحصیل کمپلیکس روجھان کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا،یہ کمپلیکس تقریباً 8کروڑ روپے سے مکمل ہوگا-

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے جنرل بس سٹینڈ کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا،یہ منصوبہ تقریباً ایک کروڑ 60لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا -وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے راجن پور کے اراکین

اسمبلی،پارٹی عہدیداران اورمعززین علاقہ نے ملاقات کی- وزیراعلیٰ سے راجن پور کے وکلاء برادری، کسان اتحاد کے نمائندوں اور صحافیوں کے وفود نے بھی ملاقاتیں کی او راپنے مسائل سے آگاہ کیا-

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وفود کو مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی-اراکین قومی اسمبلی سردار نصر اللہ دریشک، سردار ریاض محمود مزاری، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری، ایم پی

ایز سردار اویس دریشک، سردار احمد علی دریشک، سردار علی رضا دریشک، سردار فاروق امان اللہ دریشک اور دیگر شخصیات اس موقع پر موجودتھیں –

وزیر اعلی کا راجن پو رمیں پناہ گاہ اورلنگر خانے کا دورہ،وزیراعلیٰ اورپناہ گاہ میں مقیم ایک شخص نے ایک ہی پلیٹ میں کھانا کھایا:وزیر اعلی عثمان بزدار نے آج راجن پو رمیں پناہ گاہ اورلنگر خانے کا

دورہ کیا-وزیراعلیٰ نے پناہ گاہ اور لنگر خانے میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیااور لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار اورپناہ گاہ میں مقیم ایک شخص نے ایک ہی پلیٹ میں

کھانا کھایا-وزیراعلیٰ نے پناہ گاہ میں آنے والے افراد کے لیے تیار کیے جانے والے کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا-وزیراعلیٰ نے لوگوں سے کھانے کے معیار کے بارے میں پوچھا اورلوگوں کی جانب سے

کھانے کے معیار کی تعریف کی- وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبہ بھر میں پناہ گاہوں کا قیام وزیراعظم پاکستان عمران خان کا بے سہارا افراد کے لیے بہترین اقدام ہے- وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پناہ

گاہوں میں سہولیات کو مزید بہتر کیا جائے-پناہ گاہوں اور لنگر خانوں کا دائرہ کار ہر ضلع تک بڑھا رہے ہیں –
وزیراعلیٰ کی راجن پور میں رکن پنجاب اسمبلی سردار فاروق امان اللہ دریشک کی رہائش گاہ آمد، شاندار

استقبال، گل پاشی، پر جوش نعرے:وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا راجن پور میں رکن پنجاب اسمبلی سردار فاروق امان اللہ دریشک کی رہائش گاہ پر شاندار استقبال کیا گیا- کارکنوں نے گل پاشی کی اور عثمان

بزدار زندہ باد کے پر جوش نعرے لگائے -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب دیا -وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے معززین علاقہ نے ملاقات کی-سردار فاروق امان اللہ دریشک نے وزیراعلیٰ

عثمان بزدار کو بلوچی پگ اور سرائیکی اجرک پہنائی-سردار فاروق امان اللہ دریشک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ راجن پور میں آپ کی آمد ہمارے لئے باعث اعزاز ہے۔عثمان بزدار کا وزیر

اعلیٰ ہوناراجن پور کا بھی اعزاز ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ راجن پور کے لوگو ں کے ساتھ محبت کا رشتہ ہے اوراس رشتے کو مرتے دم تک نبھاؤں گا-راجن پور

کے عوام کو ان کاحق دینے آیا ہوں -ترقی کا سفر چند مخصوص شہروں سے نکل کر پنجاب کے پسماندہ علاقوں تک پہنچ چکا ہے-اب ترقی راجن پور جیسے پسماندہ ضلع کاحق ہے-

وزیر اعلی کی کوٹ بہادر میں صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک کی فیکٹری آمد، مقامی لوگوں او رپارٹی ورکرز کی ملاقات: وزیر اعلی عثمان بزدارسے آج کوٹ بہادر میں صوبائی وزیر

لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک کی فیکٹری میں مقامی لوگوں او رپارٹی ورکرز نے ملاقات کی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی ہدایات دیں –

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج اپنے لوگوں سے مل کر دلی خوشی ہوئی ہے- راجن پور کی ترقی میرے دل کے بہت قریب ہے-راجن پور کے لئے اربوں روپے کے ترقیاتی

پیکیج کا اعلان کیاہے اوراس ترقیاتی پیکیج پر عملدرآمد کی خودمانیٹرنگ کروں گا-انہوں نے کہاکہ فلاح عامہ کی سکیموں کو اپنی نگرانی میں مکمل کراؤں گا- راجن پو رکو ترقی یافتہ شہر بنانے کے لئے وسائل کی کمی آڑے نہیں آنے دیں گے-

وزیراعلیٰ کا راجن پور کے دور افتادہ مقام ماڑی کا دورہ، عثمان بزدارماڑی کا دورہ کرنے والے پہلے

وزیراعلیٰ ہیں:وزیراعلیٰ عثمان بزدار آج راجن پور کے دور افتادہ مقام ماڑی گئے – عثمان بزدارماڑی کا دورہ کرنے والے پہلے وزیراعلیٰ ہیں -73برس میں اس علاقے میں کوئی وزیراعلیٰ نہیں آیا -وزیراعلیٰ

کی آمد پر ماڑی کے لوگوں میں خوشی کا سماں دیدنی تھا-ماڑی 5ہزار فٹ بلندی پر واقع پرفضا مقام ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ماڑی کو سیاحتی مقام قراد دینے، باڈر ملٹری پولیس میں بھرتیو ں اور

کوٹے میں اضافے اور ماڑی میں ریسٹ ہاؤس بنانے کا اعلان کیا- وزیراعلیٰ نے کہاکہ علاقے میں 4سمال ڈیم بھی بنائے جائیں گے-علاقے میں لینڈ ریکارڈ سنٹر بھی بنایا جائے گا-ماڑی میں واٹر سکیم پر

جلد کام شروع ہوگا-کھمبی تا ماڑی روڈ کی تعمیر ترجیحی بنیادوں پر کریں گے-ماڑی میں سیاحت کا بہت پوٹیشنل ہے-ماڑی میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی بہتر بنا کر ٹورازم کو فروغ دیں گے-ماڑی کی

محرومیاں ختم کریں گے- ماڑی کے عوام کے حالات بدل کردکھائیں گے-یہ میرا علاقہ ہے اب اس علاقے میں ترقی ہوگی-انہوں نے کہاکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت علاقے میں 6 ترقیاتی سکیموں

پر کام جاری ہے-کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت فورٹ منرو ماسٹر پلان کے لئے 31ملین روپے رکھے گئے ہیں -سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لئے 77.13ملین روپے مختص کئے گئے ہیں -فورٹ منرو

سے ماڑی تک20کلو میٹر لنک روڈ کی تعمیر کے 436 ملین روپے مختص کئے ہیں -ہارٹیکلچر اور علاقے کی خوبصورتی کے لئے 99ملین روپے رکھے ہیں -نیشنل ہائی وے سے فورٹ منرو تک لنک

روڈ کی تعمیرکے لئے288.65ملین روپے رکھے ہیں – علاقے میں 10سڑکیں مکمل ہوچکی ہیں جبکہ 8سڑکیں زیر تعمیر ہیں -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پانی کی فراہمی کے لئے لاہور کی طرز پر انڈر گراؤنڈ سٹوریج واٹر ٹینک بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ حکام انڈر گراؤنڈ سٹوریج واٹر ٹینک

بنانے کاجائزہ لیں -وزیراعلیٰ کو کوہ سلیمان کے علاقوں کے مجوزہ پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی گئی- ڈی جی کوہ سلیمان اتھارٹی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو علاقے میں جاری ترقیاتی سکیموں

پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی-وزیراعلی عثمان بزدارسے ماڑی میں قبائلی عمائدین اور معززین علاقہ نے بھی ملاقات کی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قبائلی لوگو ں سے حال احوال دریافت کیا-قبائلی عمائدین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی آمد پر دلی خوشی ہوئی ہے-

آپ دھرتی کے سپوت ہیں اور ہمیں آپ پر فخر ہے-یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں ماڑی کی قسمت بدلے گی-سردار حسنین بہادر دریشک نے کہاکہ عثمان بزدار ماڑی آنے والے پہلے وزیراعلیٰ ہیں – ماڑی کے

لوگ عثمان بزدار کا دل کی گہرائیوں سے خیر مقدم کرتے ہیں -صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک،چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک،چیف گورچانی ٹرائب شائق

حیدر، سعید گورچانی، اختر گورچانی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-

وزیراعلیٰ کی کوٹ مٹھن میں حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے مزار پر حاضری، ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا، محفل سماع میں شرکت:وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آج کوٹ مٹھن میں حضرت

خواجہ غلام فریدؒ کے مزار پر حاضری دی اور مزار پر چادر چڑھائی- وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی -وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے محفل سماع میں شرکت

کی- وزیراعلیٰ نے کہاکہ حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے مزار پر حاضری دیرینہ خواہش تھی -بزرگان دین نے محبت،پیار اوربھائی چارے کو فروغ دیا- بزرگان دین کی خدمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں –

وزیراعلیٰ کی جام پور میں ایم این اے سردار محمد جعفر خان لغاری کی رہائش گاہ آمد، معززین علاقہ سے ملاقات، سرائیکی میں خطاب:وزیراعلیٰ عثمان بزدار راجن پور کے دورے کے دوران آج جام پور

میں ایم این اے سردار محمد جعفر خان لغاری کی رہائش گاہ پر گئے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے معززین علاقہ نے ملاقات کی-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے معززین علاقہ او رمیڈیا سے گفتگو کی- وزیر

اعلی عثمان بزدار نے جامپور میں سرائیکی میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جامپور آکر بہت خوشی ہوئی-محروم علاقوں کی ترقی پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہے-جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ وعدہ کے

مطابق قائم کردیا-33 فیصد بجٹ صرف جنوبی پنجاب کی ترقی پر خرچ ہو گا-اس سال دسمبر تک صوبہ ہر شہری کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت میسر ہوگی-انہوں نے کہاکہ راجن پور کے شہریوں کو اپریل تک ہیلتھ

سہولیات میسر آئیں گی- راجن پور ضلع میں 20 ارب روپے سے 804 منصوبوں پر کام جاری ہے- ٹی ایچ کیو ہسپتال جامپور کو اپ گریڈ کیاجائے گا اور کارڈیک سہولتیں فراہم کریں گے-جامپور میں سپورٹس

گراؤنڈ بنایا جائے گا-انہوں نے کہاکہ انتظامی ضرورت کے مطابق صوبے میں نئے اضلاع اور تحصیلیں بنائیں گے اور اس ضمن میں کمیٹی قائم کردی ہے-جام پورکو ضلع بنانے کا مطالبہ جائز ہے، ترجیحی

بنیادوں پرجائزہ لیں گے-جامپور کوضلع کا درجہ دینا میری بھی خواہش ہے،جلد عملدرآمد کی کوشش کریں گے-سابق ایم این اے مینا جعفر لغاری نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور لغاری قبیلے

کی طرف سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو خوش آمدید کہا-انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ ہیں اور ہمارا پورا تعاون ان کے ساتھ رہے گا-صوبائی وزیر آبپاشی سردار محسن خان لغاری نے

سپاس نامہ پیش کیا او رکہاکہ مصروفیات میں سے وقت نکالنے پر وزیر اعلی عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہیں


وزیراعلیٰ عثمان بزدار کل ڈیرہ غازی خان میں مصروف دن گزاریں گے،

مختلف علاقوں کا دورہ کرینگے،ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کاجائزہ لیں گے
لاہور6 فروری:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کل 7 فروری کو ڈیرہ غازی خان میں مصروف دن گزاریں گے-

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سخی سرور جائیں گے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار سخی سرور میں محکمہ آبپاشی کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے-

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سخی سرور میں بنائی گئی پناہ گاہ کا افتتاح کریں گے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار حضرت سخی سرورؒ کے مزار پر حاضری دیں گے

اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار سخی سرور میں لوگوں سے ملاقات کریں گے-

وزیراعلیٰ رونگھان میں تعمیراتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے -وزیراعلیٰ عثمان بزدار فورٹ منرو بھی جائیں گے-

وزیراعلیٰ عثمان بزدار بارتھی کا بھی دورہ کریں گے-

وزیراعلیٰ عثمان بزدار بارتھی میں جاری ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کریں گے –

وزیراعلیٰ عثمان بزدار بارتھی میں ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے-

%d bloggers like this: