اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

صوفیہ مرزا کی بیٹیوں کو بیرون ملک سمگل کرنیوالی خاتون کی درخواست

اداکارہ کہتی ہیں ملزمہ کو قانون کے گرفت میں لانے کیلئے طویل عرصہ لگا

لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ صوفیہ مرزا کی بیٹیوں کو بیرون ملک سمگل کرنیوالی خاتون کی درخواست ضمانت پر پولیس کو نوٹس جاری کر دیا، اداکارہ کہتی ہیں ملزمہ کو قانون کے گرفت میں لانے کیلئے طویل عرصہ لگا

ضلع کچہری لاہور میں صوفیہ مرزا کی بیٹیوں کو بیرون ملک اسمگل کرنیوالی ملزمہ صدف ناز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے ملزمہ کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیے

اداکارہ صوفیہ مرزا نے مقدمے میں فریق بننے کی درخواست دائر کر دی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بچے دس سال سے اغواء ہیں، جنہیں ہیومن ٹریفکنگ کے ذریعے اسمگل کیا گیا، عدالت نے اداکارہ کی استدعا منظور کر لی

سماعت کے بعد اداکارہ صوفیہ مرزا نے میڈیا سے گفتگو میں الزام عائد کیا کہ بچیوں کے نام اور ولدیت تبدیل کر کے بیرون ملک منتقل کیا گیا
صوفیہ مرزا، اداکارہ، جعل سازی کے ساتھ بچیوں کا بادرا سے ریکارڈ تبدیل کروایا اور بیرون ملک لے گیے

اداکارہ صوفیہ مرزا نے سابق شوہر عمر فاروق اور ملزمہ صدف ناز کیخلاف بچیوں کو بیرون ملک لے جانے سے متعلق کیس دائر کر رکھا ہے،کیس پر آئندہ سماعت چھ فروری کو ہو گی

%d bloggers like this: