مئی 10, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عمر شیخ سی سی پی او لاہور کے عہدے سے تبدیل کر دیے گئے

محکمہ پولیس میں کورٹ مارشل طرز کے احتسابی نظام کی تجویز بھی دی تھی

لاہور میں جرائم پر قابو پانے کیلئے عمر شیخ فارمولا کارگر ثابت ہوا نہ ہی تین ماہ کے دوران لاہور پولیس میں تبدیلی کا وعدہ پورا ہو سکا

تاہم چار ماہ بعد عمر شیخ سی سی پی او لاہور کے عہدے سے تبدیل کر دیے گئے

دو ستمبر دو ہزار بیس کو لاہور پولیس کی کمان سنبھالنے والے،، عمر شیخ صرف چار ماہ ہی اس عہدے پر برقرار رہ سکے

عمر شیخ نے چارج سنبھالتے ہی، نہ صرف جرائم کی روک تھام کیلئے عمر شیخ فارمولے کا اعلان اور تین ماہ میں لاہور پولیس میں انقلابی تبدیلیوں کا دعوی کیا

بلکہ محکمہ پولیس میں کورٹ مارشل طرز کے احتسابی نظام کی تجویز بھی دی تھی

سانحہ موٹروے کے بعد اپنے متنازع بیانات پر خبروں کی زینت بننے والے عمر شیخ نے پولیس کی کارکردگی جانچنے کیلئے گیلپ سروے کرانے کی خواہش بھی ظاہر کی تھی

ان کے دور میں ایک معذور اہلکار اور ایک بینڈ باجا بجانے والے اہلکار کو وزیر اعلی سیکرٹریٹ کی سکیورٹی پر مامور کرنے جیسے معاملات بھی سامنے آئے

لاہور پولیس کی چار ماہ تک باگ ڈور سنبھالنے کے دوران عمر شیخ نے ایک ہزار اکتیسhttps://dailyswail.com/2021/01/01/51516/

اہلکاروں کو تبدیل کیا،

بیس سے زائد اہلکاروں کو ہتھکڑیاں لگوائیں، مبینہ طور پر ایک ایس پی سی آئی بھی ان کے ساتھ تنازع کے بعد تبدیل کئے گئے

%d bloggers like this: