اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برطانیہ سے پاکستان آنے والوں پر سفری پابندیوں میں نرمی

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ردوبدل کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

برطانیہ سے پاکستان آنے والوں پر سفری پابندیوں میں نرمی کردی گئی۔

بزنس، وزٹ اور ٹرانزٹ ویزا رکھنے والے پاکستانیوں کو وطن واپس آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ردوبدل کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

پاکستان میں تعینات برطانوی سفارت کاروں کے اہل خانہ پاکستان آسکتے ہیں۔

 اسٹڈی، فیملی، ورک اور سیٹلمنٹ ویزا رکھنے والے ایسے پاکستانی

جن کا ویزا آئندہ تیس روز میں ختم ہورہا ہے

انہیں بھی وطن واپس آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ایئرلائنز میں کام کرنے والا عملہ بھی پاکستان آسکے گا۔

لیکن برطانیہ سے پاکستان آنے والے ہر شخص کےلیے 72 گھنٹے پرانی

منفی کورونا رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے۔ یہاں پہنچنے پر قرنطینہ بھی کرنا پڑے گا۔

%d bloggers like this: