اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ میں کورونا کے تین سو پینتیس نئے کیسز سامنے آگئے

صوبے میں اب تک ایک لاکھ چوالیس ہزار چارسو چورانوے کیسز سامنے آئے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے تین سو پینتیس نئے کیسز سامنے آگئے۔

پانچ مریض زندگی کی بازی ہار گئے

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں اب تک ایک لاکھ چوالیس ہزار چارسو چورانوے کیسز سامنے آئے ہیں۔

مہلک وائرس میں مبتلا دوہزار چھ سو چار مریض جاں بحق ہوچکے۔

اس وقت ایک سو چونسٹھ مریضوں کی حالت تشویش ناک اور اٹھائیس وینٹی لیٹر پر ہیں۔

کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران ڈھائی سو نئے کیسز سامنے آئے۔

سب سے زیادہ نوے کیس ضلع جنوبی سے آئے۔ ضلع شرقی سے انہتر،

وسطی سے چالیس،کورنگی سے اٹھائیس،

ملیر سے بارہ اور غربی سے گیارہ کیس رپورٹ ہوئے۔

%d bloggers like this: