مئی 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فیس بک پر طالب علموں کیلئے زبردست نیا فیچر متعارف

طلب علموں کو اس نئے فیچر میں ایک نئی پروفائل بنانی ہوگی

فیس بک پر طالب علموں کیلئے زبردست نیا فیچر متعارف

سوشل میڈیا پر سماجی رابطے کے سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے

یونیورسٹیز کے طالب علموں کیلئے اپنی ایپ پر زبردست فیچر متعارف کروادیا ہے۔

نیویارک:

تفصیلات کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے طالب علموں کی آسانی اور انہیں اپنے کلاس کے دیگر طلبہ سے رابطے کیلئے انتہائی اہم فیچر ’کیمپس‘ متعارف کروادیا ہے۔

طلب علموں کو اس نئے فیچر میں ایک نئی پروفائل بنانی ہوگی،

اس نئی پروفائل میں نام، پروفائل پکچر اور دیگر معلومات ان کی اصل فیس بک پروفائل سے امپورٹ کی جائیں گی

تاہم وہ ان معلومات کو ایڈٹ کرکے اپنی کلاس، مضامین اور دیگر تفصیلات کو بھی اس میں شامل کرسکتے ہیں۔

اس طرح نئے فیچر میں جن طالب علموں کی کلاس اور مضامین ایک جیسے ہوں گے وہ باہمی طور پر ایک دوسرے سے رابطے میں رہ سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق کیمپس فیچر کے تحت اپنی پروفائل بنانے والے طالب علموں کیلئے نیوزفیڈ بھی الگ سے ہو گی،

جس پر ان کے تعلیمی ادارے کے متعلق ہی پوسٹس ظاہر ہوں گی جو اس ادارے کی انتظامیہ اور طالب علموں کی طرف سے کی جائیں گی۔

رپورٹ مطابق نوجوان نسل فیس بک کو چھوڑ کر ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور دیگر سوشل پلیٹ فارمز کی طرف متوجہ ہو رہی ہے،

چنانچہ فیس بک انتظامیہ کی جانب سے نوجوانوں کو واپس اپنی طرف راغب کرنے کے لیے یہ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ فیچر فی الوقت امریکہ کے 30کالجز و یونیورسٹیوں کے لیے شروع کیا گیا ہے، جن میں براﺅن، ڈوک، جارجیا سٹیٹ، جانز ہوپکنز،

یونیورسٹی آف پنسلوانیا اور دیگر0کالجز و یونیورسٹیوں شامل ہیں، اس بارے واضح رہے کہ

انتظامیہ کی جانب سے تاہم ابھی تک اس فیچر میں ہارورڈ یونیورسٹی کو شامل نہیں کیا گیا جہاں سے فیس بک نے جنم لیا تھا۔

%d bloggers like this: