اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

افغان حکومت نے طالبان کے آخری چھ قیدی بھی دوحہ منتقل کر دیئے

ان چھ قیدیوں کی رہائی روکنے کے لیے فرانس اور آسٹریلیا دباؤ ڈال رہے تھے

بین الافغان مذاکرات کی راہ میں حائل آخری رکاوٹ بھی دور ہوگئی

افغان حکومت نے طالبان کے آخری چھ قیدی بھی دوحہ منتقل کر دیئے۔

رپورٹ کے مطابق قیدیوں کو خصوصی طیارے میں دوحہ روانہ کیا گیا

جہاں وہ نظر بند رہیں گے۔

طالبان قیدیوں میں سب سے خطرناک سمجھے جانے والے

ان چھ قیدیوں کی رہائی روکنے کے لیے فرانس اور آسٹریلیا دباؤ ڈال رہے تھے

ان قیدیوں پر فرانسیسی اور آسٹریلین شہریوں کے قتل کا الزام ہے،

مذاکرات مکمل ہونے تک یہ قیدی دوحہ میں نظر بند رہیں گے

اور ان کی قسمت کا فیصلہ مذاکرات کے بعد کیا جائے گا۔

دوسری جانب کابل انتظامیہ کی مذاکراتی ٹیم کل دوحہ روانہ ہوگی

جہاں ایک دن بعد فریقین کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

%d bloggers like this: