مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

برطانیہ میں کورونا وائرس پھر بےقابو

زائد افراد کے اجتماع پر پابندی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

برطانیہ میں کورونا وائرس پھر بےقابو،

حکومت نے نئی پابندیاں عائد کردیں۔ 14 ستمبر سے 6 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

حکومت نے ملک بھر میں عالمی وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر

ایک مرتبہ پھر عوام کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس میں 30 افراد کے اجتماع کو 6 افراد تک محدود کیا جائے گا

جبکہ پابندیوں سے متعلق مزید اعلانات وزیراعظم بورس جانسن کریں گے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ

گھر کے اندر اور باہر اجتماعات پر پابندی ہوگی تاہم کورونا سیکیور اسکول، دفاتر،

اسپورٹس، شادی بیاہ تقریبات اور جنازوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔

پابندی پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کو جرمانے کئے جائیں گے۔

جبکہ ریستورانٹ میں بھی محض کھانا لے جانے کی اجازت ہوگی۔

%d bloggers like this: