اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

زلمے خلیل زاد کی قطر میں طالبان رہنماؤں سے خصوصی ملاقات

ملاقات میں قیدیوں کی رہائی اور بین الافغان مذاکرات کے آغاز سے متعلق بات ہوئی

امن مزاکرات کا دوسرا مرحلہ ،، امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان

امن عمل زلمے خلیل زاد نے قطر میں طالبان رہنماؤں سے خصوصی ملاقات کی

طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان کے مطابق طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر

اور طالبان مذاکراتی ٹیم کے سربراہ عبدالحکیم حقانی نے زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی،

ملاقات میں قطر کے نائب وزیراعظم بھی موجود تھے۔

ملاقات میں قیدیوں کی رہائی اور بین الافغان مذاکرات کے آغاز سے متعلق بات ہوئی۔

طالبان اور افغان حکومت میں مذاکرات رواں ہفتے قطر میں ہونے جارہے ہیں۔

ان مذاکرات کو مارچ میں شروع ہونا تھاسفیر

لیکن افغان حکومت کی طرف سے طالبان قیدیوں کی رہائی میں تاخیر پر موخر ہو گئے تھے۔

%d bloggers like this: