مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

توشہ خانہ ریفرنس: نواز شریف اشتہاری قرار،آصف زرداری پر فرد جرم عائد

فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی سے پہلے نئی درخواست آنے پر نیب پراسیکیوٹر نے اعتراض کیا تاہم عدالت نے  کارروائی 17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد: احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 17 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے معاملے کی سماعت اور آصف علی زرداری نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کو خارج کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے استفسارکیا کہ کیا آپ درخواست پر دلائل کے لیے تیار نہیں ہیں؟ آصف زردای کے وکیل  فاروق ایچ نائیک نے استدعا کی کہ درخواست پر دلائل کے لیے 17 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دیں۔

فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی سے پہلے نئی درخواست آنے پر نیب پراسیکیوٹر نے اعتراض کیا تاہم عدالت نے  کارروائی 17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

مذکورہ ریفرنس میں سابق وزرائے اعظم نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی سمیت 5 ملزمان نامزد ہیں۔

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو بذریعہ اشتہارنوٹس جاری کرتے ‏ہوئے17 اگست تک پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ ‏نوازشریف کی قانونی ٹیم نے احتساب ‏عدالت کے فیصلے کےخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا اوربعدازاں درخواست ‏واپس لےلی۔

آج کی پیشی میں عدم حاضری پر ‏ضابطہ فوجداری 88 کے تحت نوازشریف کو اشتہاری قراردیئے جانے کا امکان ہے۔ مزید براں نوازشریف کی جائیداد ضبطگی کی کارروائی بھی شروع کی جائے گی۔

نوازشریف پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سابقہ دور حکومت میں توشہ خانے سے گاڑی حاصل کی اور اسکی ادائیگی انورمجید نے جعلی بینک اکاؤنٹ سے کی۔ نواز شریف 2008 میں کسی بھی عہدے پر نہیں تھے اور انہوں نے توشہ خانے سے گاڑی حاصل کرنے کیلئے کوئی درخواست بھی نہیں دی تھی۔

احتساب عدالت میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے دائر کردہ ریفرنس کے مطابق یوسف رضا گیلانی پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو غیر قانونی طور پر گاڑیاں الاٹ کرنے کا الزام ہے۔

اس ریفرنس میں اومنی گروپ کے سربراہ خواجہ انور مجید اور خواجہ عبدالغنی مجید کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے گئے ریکارڈ کے مطابق آصف زرداری نے گاڑیوں کی15 فیصد ادائیگی جعلی اکاونٹس کے ذریعے  کی۔ آصف زرداری کو بطور صدر لیبیا اور یو اے ای سے بھی گاڑیاں تحفے میں ملی تھیں۔

آصف زرداری نے یہ گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کیں۔ نیب کے مطابق ملزمان نیب آرڈیننس کی سیکشن نائن اے کی ذیلی دفعہ دو، چار، سات اور بارہ کے تحت کرپشن کے مرتکب ہوئے ہیں۔

%d bloggers like this: