مئی 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد چین سے بڑھ گئی

معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوگا اور اموات بھی بڑھیں گیں۔

اسلام آباد: پاکستان میں  کوروناوائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد چین سے بھی بڑھ گئی ہے اور85ہزار 264 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جب کہ ایک ہزار770 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گنٹوں کے دوران ریکارڈ4ہزار688نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں دد دن کے دوران رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی تعداد9 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا سےمتاثرہ 30 ہزار 128 مریض صحتیاب ہو گئے۔

ملک بھر میں24گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 167 ٹیسٹ کیے گئے گئے۔ پاکستان میں ایکٹوکیسز کی تعداد 53ہزار366 ہوگئی ہے۔

پاکستان کا صوبہ سندھ میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 32ہزار910 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں 31ہزار104، خیبرپختونخوا 11ہزار373، بلوچستان5ہزار224، اسلام آباد 3یزار544، آزادکشمیر285 اور گلگت بلتستان میں 824کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 607 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 555، خیبر پختونخوا میں 490، اسلام آباد میں38، گلگت بلتستان میں 12، بلوچستان میں 49 اور آزاد کشمیر میں 7 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوگا اور اموات بھی بڑھیں گیں۔

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسزاوراموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔  معاون خصوصی نے کہا کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گنجان آباد علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پاکستان میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ اور جون میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آسکتے ہیں۔

%d bloggers like this: