مئی 11, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عید کے حوالے سے پیغام

دنیا بھر کے مسلمان ایک ایسے وقت میں عید منارہے ہیں جب کرونا کی خطرناک وباء پھیلی ہوئی ہے

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عید کے حوالے سے ویڈیو پیغام

دنیا بھر کے مسلمان ایک ایسے وقت میں عید منارہے ہیں جب کرونا کی خطرناک وباء پھیلی ہوئی ہے،

پاکستان کے مسلمان کرونا کی وباء کا سامنا کرنے کے ساتھ طیارہ حادثے کا دکھ بھی سہہ رہے ہیں،

میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ اس صورت حال میں سادگی سے عید منائیں،

میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ اس عید کو اپنے شہداء کے نام کریں،

اس عید کو طبی عملے کے نام کریں جو آپ کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے اپنی اور اپنے خاندان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،

میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ جتنا ممکن ہوسکے، عید اپنے گھر پر منائیں،

اگر آپ نے نمازِ عید کی ادائیگی کرنا ہے تو حکومتی ایس او پیز کے مطابق نماز ادا کریں،

سعودی عرب، ایران، متحدہ عرب امارات اور ترکی نے اپنے شہریوں کو عید کا دن اپنے گھروں پر منانے کا پابند کیا ہے،

سعودی عرب، ایران، متحدہ عرب امارات اور ترکی نے اپنے شہریوں کو نمازِ عید کی بھی گھروں پر ادائیگی کا پابند کیا ہے،

اگر آپ اپنا تحفظ چاہتے ہیں تو میں اپیل کرتا ہوں کہ نماز عید بھی گھر پر ادا کریں،

میں اپیل کرتا ہوں کہ عید ملن بھی فون، واٹس ایپ اور فیس ٹائم کے ذریعے کریں،

اپنا تحفظ کرکے نہ صرف ہم خود کی جان بچاسکتے ہیں بلکہ ایسا کرنے سے ہمارے نظامِ صحت پر اتنا ہی بوجھ آئے گا کہ جتنا وہ اٹھاسکے،

احتیاط کرکے ہم دوسروں کی زندگیوں کا بھی تحفظ کرسکتے ہیں،

میں اپیل کرتا ہوں کہ یہ عید اپنے ڈاکٹروں، نرسوں، ہیروز اور اپنے شہداء کے نام کریں۔

%d bloggers like this: