مئی 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 30 ہزار 941 ہوگئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 11 ہزار 367  ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کُل 2 لاکھ 94 ہزار894  ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 667 ہو گئی جبکہ اس مہلک وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 30 ہزار 941 تک پہنچ گئی. 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,476 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور 28 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے 8 ہزار 212 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے اب تک  11,480 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 11 ہزار 568، خیبرپختونخوا 4,669، بلوچستان 2,017، اسلام آباد 679، آزاد کشمیر 86 اورگلگت بلتستان میں 442 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 245 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 189، پنجاب میں 197، بلوچستان 24، اسلام آباد 06 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 167 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 11 ہزار 367  ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کُل 2 لاکھ 94 ہزار894  ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کو سامنے آئے 2 ماہ سے زائد عرصہ بیت چکا ہے، ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں رپورٹ ہوا جس کے ایک ماہ بعد یعنی 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی۔

ملک میں کورونا وائرس سے پہلی موت 18 مارچ کو خیبرپختونخوا میں ہوئی اور تادم تحریر اموات کی تعداد 667 ہو گئی ہے۔

%d bloggers like this: