مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومت نے ایک ماہ کی پابندی کے بعد پیٹرول کی درآمدات کھولنے کا فیصلہ کرلیا

حکام کے مطابق ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کھپت میں اب اضافہ ہورہا ہے

حکومت نے ایک ماہ کی پابندی کے بعد پیٹرول کی درآمدات کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکام کے مطابق ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کھپت میں اب اضافہ ہورہا ہے،

مارکیٹنگ کمپنیاں ڈیزل اور پیٹرول درآمد کر سکتی ہیں جب کہ ریفائنریز بھی خام تیل درآمد کرسکتی ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 31 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن اور پیٹرول کی کھپت میں کمی کے بعد 26 مارچ کو حکومت نے پیٹرول کی درآمد روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن کے باعث کاروباری اور صنعتی سرگرمیاں شدید متاثر ہیں جس کے باعث تیل کی طلب میں شدید کمی ہوئی ہے

اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر چلی گئی ہیں۔

%d bloggers like this: