مئی 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومت بلوچستان اور این ڈی ایم اے نے پاک ایران سرحد پر کنٹینر سٹی قرنطینہ سینٹر کے کام کا آغاز کر دیا

11 ایکڑ اراضی میں 168 کنٹینرز رکھے جائیں گے جن میں 350 بندوں کو آئسولییٹ کیا جاسکے گا ۔

پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں حکومت بلوچستان نے این ڈی ایم اے کی تعاون سے گیارہ ایکڑ رقبے پر کنٹینر سٹی قرنطینہ سینٹر کے کام کا آغاز کر دیا ہے جہاں 350 سے زائد افراد کو تمام تر سہولیات میسر ہونگی ۔

سرحدی شہر تفتان میں زائرین کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لیے این ڈی ایم اے اور حکومت بلوچستان کوشش کر رہے ہیں۔

تفتان میں 11 ایکڑ رقبےاراضی پر زائرین کے لئے کنٹینر قرنطینہ سینٹر بنایا جارہا ہے اس کنٹینر قرنطینہ سینٹر میں 2 ,3 اور 4 کمروں کے کنٹینر لگائے جارہے ہیں۔

کنٹینر لگانے کے لئے لیے اراضی کو بھاری مشینری سے ہموار کیا جا رہا ہے۔

11 ایکڑ اراضی میں 168 کنٹینرز رکھے جائیں گے جن میں 350 بندوں کو آئسولییٹ کیا جاسکے گا ۔

اس وقت ایران میں 8 ہزار سے زائد پاکستانی موجود ہیں اگر ان کی آمد کا فیصلہ ہوا تو یہ تمام پاکستانی پاک ایران امیگریشن گیٹ سے تفتان آ سکیں گے۔

ان کی سہولت کے لیے حکومت بلوچستان تفتان میں تیزی سے کام کر رہی ہے ۔

%d bloggers like this: