اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاک فضائیہ کا سی -130 طیارہ دالبندین سے زائرین کو لے کر اسکردو پہنچ گیا

زائرین کو پاکستان اور ایران کی سرحد پر واقع تافتان میں عارضی طور پر رکھا گیا تھا۔

اسکردو: حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاک فضائیہ کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں امدادی کارروائیوں میں سرگرم عمل ہے۔

اس سلسلے میں، پاک فضائیہ کا ایک سی -130 طیارہ دالبندین (بلوچستان )سے زائرین کو لیکر اسکردو پہنچا۔

زائرین کو پاکستان اور ایران کی سرحد پر واقع تافتان میں عارضی طور پر رکھا گیا تھا۔

انہوں نےاس دور دراز مقام پر بہترین ممکنہ سہولیات کی فراہمی پر حکومتی کوششوں کا اعتراف کیا۔

انہوں نے گلگت بلتستان کے زائرین کو اس خصوصی پرواز کے ذریعے اسکردو پہنچانے پر پاک فضائیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

پاک فضائیہ کا ائیرٹرانسپورٹ بیڑا کوویڈ 19 وبائی مرض کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے۔

اور انہی طیاروں کے ذریعے اب تک ہمسایہ ملک چین سے کئی ٹن امدادی اور طبی سامان پاکستان لایا جا چکا ہے۔

%d bloggers like this: