مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شہید ذوالفقار علی بھٹو عوام کے دلوں پر آج بھی حکمرانی کر رہے ہیں۔آصف علی زرداری

قاٸد عوام شہید نے صدیوں سے استحصال کے شکار عوام کو شعور دیکر استحصالی قوتوں کو شکست دی تھی ،

اسلام آباد

سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر
آصف علی زرداری نے کہا ہے

41 سال گذرنے کے باوجود شہید قاٸد عوام ذوالفقار علی بھٹو عوام کے دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں جبکہ ان کے قاتل تاریخ کے مجرموں کے
کٹہڑے میں کھڑے ہیں.

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیٸرمین قاٸد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے 41 ویں یوم شہادت
کے موقع پر اپنے پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ

قاٸد عوام شہید نے صدیوں سے استحصال کے شکار عوام کو شعور دیکر استحصالی قوتوں کو شکست دی تھی ، شہید بھٹو نے سیاست کو خلق خدا کے قدموں میں لا کر کھڑا کیا ،سابق صدر نے کہا ہم نے بھٹو شہید کے

اس فرمان کو مشعل راہ بنایا کہ سیاسی جنت عوام کے قدموں میں ہے اور طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں ، سابق صدر نے کہا کہ

پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے عوام کی حکمرانی کے اصول پر نہ کبھی سمجھوتہ کیا نہ ہی کرینگے .انہوں نے کہا شہید قاٸد عوام کے منشور پر عمل کرنے سے ملک کو جہالت کے اندھیرے سے نکال کر ترقی اور روشنی کی منزلیں طے کرینگے .

%d bloggers like this: