مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس سے اموات کی شرح میں بے انتہا اضافہ ہو گا۔امریکی صدر

تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یکم جون تک کچھ اچھی خبریں سامنے آئیں گی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں آئندہ دو ہفتوں کے دوران کورونا وائرس سے اموات کی شرح میں بے انتہا اضافہ ہو گا ۔

تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یکم جون تک کچھ اچھی خبریں سامنے آئیں گی،

بہت جلد کورونا وبا پر قابو پا لیں گے،،، کورونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس بریفنگ میں کہا کہ

پہلے آپ سن رہے تھے کہ 22 لاکھ لوگ مرجائیں گے لیکن اب یہ نمبرزبہت کم ہیں،

خواہش ہے کہ جلد معمولات زندگی بحال ہوجائیں،

امریکی صدر نے طبی گائیڈ لائنز پر عمل پیرا ہونے کی معیاد 15اپریل تک بڑھا دی۔

%d bloggers like this: