مئی 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ترکی کی فٹبال ٹیم کے سابق گول کیپر رشدی رشبر بھی کورونا وائرس سے متاثر

معروف فٹ بالر کی طبیعت تیزی سے خراب ہونے کے بعد حالت بگڑنے لگی، ان کی اہلیہ اور بچوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

ترکی کی فٹبال ٹیم کے سابق گول کیپر رشدی رشبر بھی کورونا وائرس سے شدید متاثر ہو گئے ۔ انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق معروف فٹ بالر کی طبیعت تیزی سے خراب ہونے کے بعد حالت بگڑنے لگی،

ان کی اہلیہ اور بچوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

46سالہ رشدی نے 2002ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کی بدولت ترکی کو سیمی فائنل تک پہنچانے اور پھر تیسری پوزیشن دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا،

انہیں ترکی میں ہیرو کا درجہ حاصل ہے۔

%d bloggers like this: