مئی 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈھاکہ میں شیڈول دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لیے ایشیا الیون کا اعلان کردیا گیا

ی ایس ایل میں مصروفیت کے باعث پاکستانی کھلاڑی ایشیا الیون کے اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں،

ڈھاکہ میں شیڈول دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لیے ایشیا الیون کا اعلان کردیا گیا، پی ایس ایل میں مصروفیت کے باعث پاکستانی کھلاڑی ایشیا الیون کے اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں،

ڈھاکہ میں شیخ مجیب الرحمن کے 100 ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے ہونے والی تقریبات کے سلسلے میں ایشیا الیون اور ورلڈ الیون کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچز شیڈول ہیں ،

ڈھاکہ میں 21 مارچ اور 22 مارچ کو دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی ، ایشیا الیون کی ٹیم میں بھارت سے 6 اور بنگلا دیش کے 5 کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے ،

سری لنکا ،افغانستان اور نیپال سے بھی کھلاڑی اسکواڈ میں شامل ہے،لیکن پاکستان کے کسی کھلاڑی کا نام شامل نہیں۔

بی سی بی کے صدر نظم الحسن کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کسی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا کیوں کہ وہ پاکستان سپر لیگ میں مصروف ہیں

اور 22 مارچ کو ٹورنامنٹ کا فائنل بھی کھیلا جائے گا، ایشیاء الیون ویرات کوہلی، کے ایل راہول، شیکھر ، ریشبھ پانٹ، کلدیپ یادیو،

محمد شامی، تھیسارا پریرا، لیستھ ملنگا، راشد خان، مجیب الرحمٰن، مستفیض الرحمٰن، تمیم اقبال، مشفیق الرحیم، لٹن داس، سندیپ لمیچھانے ، محموداللہ پر مشتمل ہو گی۔

%d bloggers like this: