مئی 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بغداد پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے، ایرانی وزیر خارجہ

ردعمل میں ایران نے امریکہ کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
امریکہ نے بغداد ائیرپورٹ پر گزشتہ شب راکٹ حملہ کیا جس میں قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی جاں بحق ہو گئے۔ردعمل میں ایران نے امریکہ کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔
خطے میں سنگین صورتحال کے سبب ایران میں ٹاپ سیکورٹی باڈی کا فوری اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

%d bloggers like this: