مئی 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کوالالمپور سمٹ میں پاکستان کی عدم شرکت پر سعودی سفارتخانے نے اپنا اعلامیہ جاری کردیا

سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا تا کہ ایک کامیاب اور مستحکم ملک کے طور پر اپنا کردار ادا کرسکے

کوالالمپور سمٹ میں پاکستان کی عدم شرکت پر سعودی سفارتخانے نے اپنا اعلامیہ جاری کردیا

پاکستان کو کوالالمپور سمٹ میں شرکت سے روکنے کا بیان بے بنیاد ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ایسے نہیں کہ دھمکیاں دی جائیں۔ ہمیشہ دوستانہ تعلقات کی بنیاد پر پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے۔

پاکستان اورسعودی عرب کے باہمی احترام اور افہام و تفہیم پر مبنی گہرے تذویراتی تعلقات ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان بیشتر علاقائی، عالمی خصوصاً امت مسلمہ کے معاملات میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔

سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا تا کہ ایک کامیاب اور مستحکم ملک کے طور پر اپنا کردار ادا کرسکے۔

%d bloggers like this: