اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سیب کھانے کے 7 حیران کن فوائد سیب قدرت کا انمول تحفہ ہیں

پاکستان کے علاوہ چین ، بھارت ، اور دیگر کئی ممالک میں اس کی کاشت کی جاتی ہے

سیب کھانے کے 7 حیران کن فوائد سیب قدرت کا انمول تحفہ ہیں جسے بڑے بچے سب بہت ہی شوق سے کھاتے ہیں ۔

پاکستان کے علاوہ چین ، بھارت ، اور دیگر کئی ممالک میں اس کی کاشت کی جاتی ہے ۔ قدرت نے سیب اور اس کے چھلکوں کو بھی بیش بہا خوبیوں سے نوازا ہے درج ذیل میں چند خوبیاں بیان کی جارہی ہیں اُمید ہے جنہیں جان کر آپ ضرور مستفید ہوں گے ۔

ہر قسم کے سر درد کا علاج :

ایک عدد سیب چاقو سے چھیل کر نمک لگا کر نہار منہ نوش فرمالیں ۔ تین چار یوم کے استعمال سے درد سر جاتا رہتا ہے ۔ آشوب چشم : سیب کا ٹکڑا لے کر چاقو سے چھیل کر دکھتی ہوئی آنکھ پر رکھ کر اوپر سے ململ کی پٹی باندھ دیا کریں آرام ہوگا۔

گلے کا ورم :

گلے پھول جانے کی صورت میں ایک تازہ سیب لیجئے اور چائے کے صاف ستھرے چمچ سے اتنا کھرچیئے کہ اندر کا صاف گودا نکل آئے ۔

پھر اسی چمچ سے گودا اس طرح کھائیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ پھولے ہوئے غدود سے مس کرتا رہے ۔ پھر نگل لیجئے ، اسی طرح سالم سیب کا گودا باری باری سے نگلیے ۔ دو سے تین دن میں شفاء مل جائے گی ۔

ہر قسم کی کھانسی کے لیے مفید :

ایک پختہ سیب لے کر کوٹیں اور صاف رومال سے پانی نچوڑ لیں ۔ قدرے مصری ملا کر بوقت صبح پلایا کریں ۔ چند یوم تک استعمال کرنے سے مرض سے نجات حاصل ہوگی ۔ قے : کچے سیب کا پانی نچوڑ کر قدرے نمک ملا کر مریض کو پلائیں ۔ اسی وقت قے بند جائے گی ۔

افزائش حسن :

خوبصورتی چاہنے والے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے اس سے بڑھ کر کوئی دوا نہیں کیونکہ اس کا باقاعدہ استعمال رخساروں پر سرخی لاتا ہے ۔

قوت باہ کے لئے :

سیب کشمیری پختہ جس قدر چاہیں لے کر چھلکا اُتارنے کے بعد کدوکش کریں اور عرق نچوڑ کر قلعی دار برتن میں ڈالیں اور معتدل آنچ پر رب بنا کر بوتلوں میں بھر کر رکھیں۔ بوقت ضرور 25سے 50گرام رب سیب میں 6گرام سے 12گرام تک سفوف شفاقل مصری ملا کر صبح کے وقت کچھ عرصہ تک متواتر کھائیں ۔ ازاں بعد ہفتہ عشرہ میں اکثر کھایا کریں ۔ برسوں بلکہ عمر بھر قوت بحال رہے گی او ر اس میں روز بروز اضافہ ہوتا رہے گا۔

%d bloggers like this: