اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارت کی شرح نمو کم ہو کر صرف 5.1 فیصد: ایشین ڈیولپمنٹ بینک

ترقیاتی بینک کا صدرمقام فلپائن کے شہر منڈیالونگ میں واقع اورتگاس سنٹر میں ہے

نئی دہلی،

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 21-2020 تک بھارت کی شرح نمو کم ہوکر صرف 5.1 فیصد ہی رہ جائے گی۔
بھارت میں معاشی مندی کے بعد یہ ایک اور چونکانے والی خبر ہے۔ بھارتی معیشت کی شرح نمو میں تیز ترین تنزلی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ایشین ڈویلپمنٹ بینک (ADB) نے مالی سال 2020-2019 میں بھارت کی شرح نمو کے تخمینے کو 6.5 فیصد کے مقابلے میں 5.1 فیصد بتایا ہے۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق بینک ذرائع نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اگلے مالی برس 21-2020 میں معاشی شرح نمو کا تخمینہ 7.2 فیصد سے کم ہوکر 6.5 فیصد ہوجائے گا۔اے ڈی بی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قرض کی حصولی کے بحران اور گھریلو اشیا کے طلب میں کمی کے نتیجے میں بھارت میں شرح نمو میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے گذشتہ ہفتے اپنی مانیٹری پالیسی کے اعلامیہ میں اپنے مالی برس 20-2019 کے آؤٹ لک کو 6.1 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کردیا ہے۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق مرکزی بینک نے کہا کہ جولائی تا ستمبر 2019 میں جی ڈی پی کی شرح نمو کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہوئی ہے اور متعدد اہم اشاریوں سے پتہ چلتا ہے کہ

ملکی اور بیرونی طلب کی صورتحال کمزور ہورہی ہے۔
ایشین ڈویلپمنٹ بینک، ایشیاء کے خطے کاترقیاتی بینک ہے، جو 19 دسمبر 1966 کو قائم ہوا تھا۔ایشیائی ترقیاتی بینک کا صدرمقام فلپائن کے شہر منڈیالونگ میں واقع اورتگاس سنٹر میں ہے۔
اے ڈی بی کا مقصد خطے میں غربت کے خاتمے کے لیے اپنی کوششوں کو برقرار رکھتے ہوئے خوشحال، جامع، لچکدار اور پائیدار ایشیا کا تصور دینا ہے۔

%d bloggers like this: