مئی 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی

آل راونڈرز رینکنگ میں عماد وسیم کا سترواں اور محمد حفیظ کا آٹھارواں نمبر ہے

قومی بلے باز بابر اعظم کا بیٹسمین رینکنگ میں پہلا نمبر برقرار ہے۔باولنگ رینکنگ میں دو پاکستانی باولرز ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔آل راونڈرز رنکنگ میں کوئی بھی قومی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں موجود نہیں ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹسمین رینکنگ میں بابر اعظم ایک مرتبہ ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گئے۔
بابر اعظم کے علاوہ کوئی بھی قومی بلے باز ٹاپ ٹین میں موجود نہیں۔ آسٹریلوی کپتان ایرن فنچ دوسرے اور انگلش بیٹسمین ڈیوڈ میلان رینکنگ میں تیسرے نمبر پر کھڑے ہیں۔ باولنگ رینکنگ میں دو قومی باولرز ٹاپ ٹین میں موجود ہیں۔

باولرز رینکنگ میں عماد وسیم کی چوتھی اور شانداب خان کی آٹھویں پوزیشن ہے۔ افغانستان کے اسپنر راشد خان رینکنگ میں پہلے نمبر پر کھڑے ہیں۔ آل راونڈرز رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔

آل راونڈرز رینکنگ میں عماد وسیم کا سترواں اور محمد حفیظ کا آٹھارواں نمبر ہے،افغانستان کے محمد نبی آل راونڈرز رینکنگ میں ٹاپ پر ہیں۔

%d bloggers like this: