مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نواز شریف کو بغیر کسی تاخیر کے بیرون ملک منتقل کرنا ہوگا،ڈاکٹرز

‎ڈاکٹرز نےنواز شریف کے جسم پر ادوایات کے ظاہر ہونے والے سائیڈ ایفیکٹس اور سوجن میں کمی لانے کے لیے بھی متبادل آپشنز پر غور کیا۔

لاہور میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت بدستور بہتر نہ ہوسکی ۔ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ سربراہ مسلم لیگ ن کو بغیر کسی تاخیر کے بیرون ملک منتقل کرنا ہوگا۔

رائیونڈ میں عارضی آئی سی یو میں زیر علاج سابق وزیراعظم کی صحت کا جائزہ لینے کے لیے ‎شریف میڈکل بورڈ کے ڈاکٹرز کا اجلاس ہوا جس میں ‎ڈاکٹرز نے خدشہ ظاہر کیا کہ پلیٹ لیٹس بڑھانے کی کوشش میں ہارٹ اٹیک، گردوں اور دیگر اعضاء کے متاثر ہونے کے خطرات میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔

‎ڈاکٹرز نےنواز شریف کے جسم پر ادوایات کے ظاہر ہونے والے سائیڈ ایفیکٹس اور سوجن میں کمی لانے کے لیے بھی متبادل آپشنز پر غور کیا۔

ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق ‎ڈاکٹرز نے پھر خبردار کیا ہے کہ محمد نواز شریف کی صحت کے معاملے میں مزید تاخیر جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے ۔‎پلیٹ لیٹس کم ہونے کی تشخیص کے بغیر سٹیرائڈز اور دیگر ادویات دے کر بہت بڑا خطرہ مول لیا جا رہا ہے ۔

ڈاکٹر عدنان نے بھی اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اسپیشل میڈیکل بورڈ پنجاب نے نواز شریف کی صحت کو غیرتسلی بخش قرار دیا ہے اور انہیں فوری بیرون ملک لیجانے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے قوم سے محمد نواز شریف کی صحت کے لئے خصوصی دعا کی درخواست کی ہے ۔

%d bloggers like this: