مئی 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومت نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا

حکومتی فیصلے کے بعد نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف کے ہمراہ شہبازشریف بھی بیرون ملک جائیں گے۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہناہے کہ شریف خاندان کو نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نام ہٹانے کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا، حکومت سابق وزیراعظم کے علاج میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتی۔

حکومتی فیصلے کے بعد نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف کے ہمراہ شہبازشریف بھی بیرون ملک جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف بیرون ملک نواز شریف کے ہمراہ کچھ دن قیام کریں گے۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست موصول ہوئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ درخواست نواز شریف کے اہلخانہ کی جانب سے دی گئی جو بیماری اور ملک سے باہر علاج کرانے کی بنیاد پر دی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ علاج کے لیے ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ درخواست سیکرٹری داخلہ کو موصول ہوئی ہے۔

اس سے قبل چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کی صاحبزداری مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان کے والد کو علاج کے لیے فی الفور باہر بھیجنا چاہیے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے، میں بہت مشکل سے انہیں چھوڑ کر عدالت میں پیش ہوئی ہوں۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں جانے کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میری پوری توجہ نواز شریف کی صحت پر ہے، سیاست کے لیے ابھی پوری زندگی پڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ وقت اپنے والد کے ساتھ گزارنا چاہتی ہوں، سیاست ساری زندگی چلتی رہے گی والدین دوبارہ نہیں ملتے۔

مریم نواز نے کہا کہ میں اپنی والدہ کو ایک سال پہلے کھو چکی ہوں، میں میاں صاحب کو ملازموں اور نرسوں پر نہیں چھوڑتی اور 24 گھنٹے ان کے ساتھ رہتی ہوں۔

%d bloggers like this: