مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکی صدرنے داعش کے سربراہ کی ہلاکت میں مدد دینے والے کتے کی تصویر جاری کردی

امریکی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ نے داعش کے سربراہ کی ہلاکت میں مدد دینے والے کتے کی تصویر جاری کردی ہے ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں بیان جاری کیا ہے اور ساتھ کتے کی تصویر بھی ٹیگ کی ہے۔

امریکی صدر نے لکھا کہ ہم اس حیران کن کتے کی تصویر افشا کررہے ہیں جس نے داعش کے سربراہ ابوبکر بغدادی کی ہلاکت میں مدد ایسا عظیم کام سرانجام دیاہے۔

امریکئ صدر نے لکھا کہ فی الحال ہم اس کتے کانام افشا نہیں کررہے۔

امریکی میڈیا نے اس کمپاؤنڈ کی فوٹیج اور تصاویر بھی جاری کردی ہیں جہاں داعش کا سربراہ چھپا ہوا تھا۔تاہم اس کمپاؤنڈ کو بھی ملیا میٹ کیا جا چکا ہے ۔

%d bloggers like this: