لاہور:پاکستان اور جرمنی کے درمیان ہاکی سیریز میں پاکستان کی جرمنی کیخلاف ناقص کارکردگی سامنے آئی ہے ۔ جرمن ہاکی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 1-6 سے شکست دیدی۔
قومی ہاکی ٹیم کی جانب سے واحد گول غضنفر علی نے 47ویں منٹ میں کیا ۔ قومی ٹیم پورے میچ جرمن ٹیم کے آگے بے بس دکھائی دی ۔
جرمنی اور پاکستان کے درمیان دوسرا اور آخری میچ کل 23 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔
دوسری طرف پاک ہالینڈ اولپمیکس کوالیفائرز کے حوالے سے پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے ۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان سمیت چار کھلاڑی اولپمکس کوالیفائنگ میچز سے باہر ہوگئے۔ کپتان محمد رضوان سینیئر اور ابوبکر محمود انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوئے ہیں۔
پاکستان ہاکی ٹیم میں تبدیلیاں بھی کردی گئی ہیں۔ گول کیپر مظہر عباس محمد عتیق امجد علی اور رضوان جونئیر ٹیم میں شامل کرلئے گئے ہیں۔
حماد انجم گول کیپر وقار کے یورپ کی ویزے نہیں لگے کپتان رضوان سینیئر انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوئے۔ چاروں کھلاڑی پہلی دستیاب فلائٹ سے ہالینڈ روانہ ہوں گے۔
چیف سلیکٹر منظور جونیئر نے کہاہے کہ ٹیم میں تبدیلیاں باہمی مشاورت کے بعد کی ہیں۔ ٹیم مینیجمنٹ سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
ٹائی ٹینک ایک سو گیارہ برس بعد مزید پانچ زندگیاں لے گیا