اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان میں تالہ توڑ کروہ سر گرم

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کی جانب سے تحقیقات شروع کر دی گئی ۔ چوروں نے تھوڑی دور آگے جا کر وزیر آٹوز اور شیروانی ایلومینیم گلاس سنٹر پر بھی تالے توڑے ۔

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں تالہ توڑ کروہ سر گرم ہو گیا، تھانہ سول لائن کی حدود میں کالج چوک کے قریب کار سوار چور تین دکانوں کے تالے توڑ کرہزاروں روپے کیش  لے اڑے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کار پر سوار افراد کار سے اترے جن میں سے ایک بیکری کے تالے توڑتا جبکہ دوسرا رکھوالی کرتے دکھائی دیتا ہے ۔

فوٹیج میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ موقع پر موجود چوکیدار جیسے ہی کار کے قریب پہنچا تو چوروں نے چوکیدار کو بھی مارنا شروع کر دیا اور اس کو بیکری سے سائڈ پر لے گئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ بھی واضح دیکھا جاسکتاہے کہ ایک چور بیکری کا تالہ توڑ کر بیکری میں داخلہ ہوا اور کائونٹر سے کیش لے کر باہر آیا جیسے ہی چور بیکری سے باہر آیا چوروں نے چوکیدار کو دکان کے اندر بند کیا اور گاڑی پر سوار ہو کر فرار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کی جانب سے تحقیقات شروع کر دی گئی ۔ چوروں نے تھوڑی دور آگے جا کر وزیر آٹوز اور شیروانی ایلومینیم گلاس سنٹر پر بھی تالے توڑے ۔

%d bloggers like this: